شمشاد بیگم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:30، 1 اپريل 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏وفات)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Shamshad Begum.jpg


شمشاد بیگم ایک معروف گلوکارہ تھیں ۔ وہ 14 اپریل 1919 کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں

گلوکاری کی ابتدا اور نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شمشاد بیگم کا کے والد کا نام میاں حسین بخش تھا اس کا گھرانہ انتہائی مذہبی گھرانا تھا اور شمشاد بیگم کے گھر میں اس زمانے میں پردے کا سختی سے رواج تھا۔ جب شمشاد بیگم کی عمر دس سال کی تھی اور یہ اسکول میں پڑھتی تھی تو سہیلیوں میں اس کی خوبصورت آوازکے چرچے ہونے لگے تھے جب اس کی آواز کی تعریف اس کے اسکول کی پرنسپل تک پہنچی تو پرنسپل نے اسے اپنے کمرے میں بلا کر بطور خاص سنا تو وہ بھی بڑی متاثر ہوئی تھیں اور پھر انھوں نے اسکول Prayers میں شمشاد بیگم کو لیڈ کرنے کے لیے منتخب کرلیا۔

بلکہ اسکول میں پراتھنا کے موقعے پر بھی شمشاد بیگم کی آواز کو نمایاں رکھا جاتا تھا۔ جب یہ ذرا بڑی ہوئی تو اس کے ماموں اس کے والد کو بتائے بغیر اسے ایک ریکارڈنگ کمپنی میں لے گئے جب وہاں اس کی آواز کو سنا گیا تو پہلے ہی مرحلے میں اسے منتخب کرلیا گیا تھا، یہ 1933 کا زمانہ تھا۔ جب اس کی گائیکی پہلی بار منظر عام پر آئی تھی۔ فلموں میں اس کو شہرت اے آرکاردار کی فلم ’’درد‘‘ سے سب سے زیادہ شہرت ملی اور اس میں گایا ہوا ایک گیت جو نعتیہ انداز میں ہی تھا اور کورس کے انداز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سارے برصغیر میں بڑا مشہور ہوا تھا۔ جس کے بول تھے۔

ہم درد کا افسانہ دنیا کو سنادیں گے ہر دل میں محبت کی اک آگ لگادیں گے سرکار دو عالم کی امت پہ ستم کیوں ہو اللہ کے بندوں کو منجدھارکا غم کیوں ہو اسلام کی کشتی کو ہم پار لگادیں گے

پاکستان میں آمد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1947 کو پاکستان بنا تو شمشاد بیگم امرتسر سے لاہور منتقل ہوگئیں اور اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو سے کیا

شمشاد بیگم کی پڑھی ہوئی نعتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

23 اپریل 2013 میں چورانوے سال کی عمر یہ آواز دنیا سے معدوم ہو گئیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد رفیع | نور جہاں | لتا منگیشکر | جنید جمشید

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
نعت کائنات پر نئی شخصیات

حواشی وہ حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]