سکندر لکھنوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


قلمی نام سکندر لکھنوی
قلمی نام سکندر لکھنوی
نام مرزا سکندر بیگ
شاعر کراچی(سندھ) , پاکستان


برستی ہوئی رحمتوں کی گھٹائیں

وہاں پر خدا کی قسم دیکھ آئے


نمونہءِ کلام

ميرے دل ميں ہے يادِ محمد ميرے ہونٹوں پہ ذکر مدينہ

تاجدارِ حرم کے کرم سے ، آگيا زندگی کا قرينہ


دل شکستہ ہے میرا تو کیا غم ، اس میں ریتے ہیں شاہ۔ دو عالم

جب سے مہماں ہوئے ہیں وہ دل میں ، دل مرا بن گیا ہے مدینہ


ميں غلام غلامان ِاحمد، ميں سگ آستان محمد

قابِل فخر ہے موت ميری ، قابِل رشک ہے ميرا جينا


مُجھ کو طوفان کی موجوں کا کيا ڈر ، وہ گزرجائيگا رُخ بدل کر

ناخُدا ہيں مرے جب محمد کيسے ڈوبے گا ميرا سفينہ


اِن کی چشم کرم کی عطا ہے ميرے سينے ميں ان کی ضياہے

ياد سلطان ِ طيبہ کے صدقے ميرا سينہ ہے مثلِ نگينہ


دولت ِ عشق سے دِل غنی ہے ، ميری قسمت ہے رشکِ سکندر

مدحتِ مصطفٰے کی بدولت ، مِل گيا مجھے يہ خزينہ

مجموعہ ہائے کلام

  • حرم۔ نعتیں
  • نعت حبیب اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم- نعتیں
  • سفینۂ دل۔ نعتیں
  • تسکین روح۔ نعتیں

بیرونی ربط

https://www.youtube.com/watch?v=LqjESn0gLn8