"سکندر لکھنوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 15: سطر 15:
|شاعر
|شاعر
|کراچی(سندھ) , پاکستان
|کراچی(سندھ) , پاکستان
|-
|=
|سال پیدائش
|1918
|}
|}



نسخہ بمطابق 02:40، 15 جون 2020ء


1918ئ میں لکھنؤ (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔

قلمی نام سکندر لکھنوی
نام مرزا سکندر بیگ
شاعر کراچی(سندھ) , پاکستان
= سال پیدائش 1918

تعارف و حالاتِ زندگی

سکندر لکھنوی کا پیدائشی نام مرزا محمد سکندر بیگ تھا. آپ 1918 میں لکھنؤ(بھارت) میں پیدا ہوئے. سکندر لکھنوی کا بچپن اور لڑکپن لکھنؤ میں منعقد ہونے والی محافل میں شرکت کرتے گزرا. ان محافل میں نوجوانوں کو نعت پڑھتے اور نعت کہتے دیکھ کر اُن میں بھی نعت خوانی و نعت گوئی کا جذبہ نمو پاتا رہا جو جلد ہی اُن کی عمدہ نعتیہ شاعری کی صورت منظر عام پر بھی آنے لگا. قیام پاکستان کے بعد کراچی میں مستل سکونت اختیار فرمائی.

تذکرہ گویان نے لکھا ہے کہ سکندر لکھنوی صاحب حضرت میاں علی محمد خان صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ سبی شریف سے بیعت تھے جن کا مزار درگاہِ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پاکپتن شریف میں ہے. جبکہ شاعری میں اُن کے استاد جناب بہزاد لکھنوی(مرحوم) تھے جن سے اکثر رہنمائی لیا کرتے تھے

نعت خوانی کے بعد نعت گوئی میں بھی اللہ کریم نے بے مثال کامیابیوں اور عزتوں سے نوازا اور اہلِ محبت کی جانب سے اُن کو شاعرِ اہلسنت کا لقب بھی دیا گیا.

سکندر لکھنوی کی تقریباً تمام ہی نعتیہ شاعری عام فہم الفاظ، والہانہ عقیدت، نت نئے مگر سہل مضامین، عشقِ مصطفےٰ، تمنائے حضوری، دلکش نغمگی، روح پرور روانی اور مترنم بحور پر مشتمل رہی. یہی وجہ ہے اُن کی لکھی نعتوں کو اس وقت کے تقریباً تمام ہی معروف ثنا خوانوں اور متعدد قوالوں نے پڑھا اور اپنی نعتیہ البمز کا حصہ بنایا ریڈیو اور ٹی وی پر بھی اُن کی لکھی درجنوں نعتیں پیش کی گئیں جن میں سے اکثر آج بھی زبان زدِ عام ہیں جبکہ دور حاضر میں بھی نعتیہ ادب کو سمجھنے والے سنجیدہ نعت خوانان سکندر لکھنوی کا کلام پڑھنا پسند کرتے ہیں.

اُن کے نعتیہ مجموعہ جات پر اس وقت کی جید دینی، علمی اور ادبی شخصیات نے اپنے تاثرات قلمبند فرمائے جن میں سے چند کے اسمائے گرامی یہ ہیں: درد کاکوروی، بہزاد لکھنوی، مولانا محمد شفیع اوکاڑوی، سید احمد سعید شاہ کاظمی، راغب مرادآبادی، مولانا مظہر علی خان، نواب مشتاق احمد خان، عزیز حاصلپوری اور حکیم محمد موسیٰ امرتسری. یاد رہے کہ یہ سکندر لکھنوی کی تخلیقات پر اپنی آرا، تقاریظ، مقدمات اور تاثرات پیش کرنے والوں میں سے محض چند اہلِ علم کے نام ہیں اِن کے علاوہ بھی درجنوں معتبر شخصیات نے اُن کی شاعری پر لکھا ہے جو یقیناً سکندر لکھنوی اور اُن کی نعتیہ شاعری کے لیئے ایک سند کا درجہ رکھتا ہے.. پاکستان کی نعتیہ شاعری کے حوالے سے شائع ہونے والے تحقیقی مقالوں اور علمی و ادبی تذکروں میں سکندر لکھنوی کا ذکر پورے اہتمام کے ساتھ ملتا ہے. نعتیہ جرائد و رسائل میں بھی سکندر لکھنوی کے بارے میں مضامین اور انکے کلام سے انتخاب گاہے گاہے شائع ہوتا رہا ہے، اس کے علاوہ ادبی ویب سائٹس پر بھی سکندر لکھنوی کا تذکرہ اور اُن کا منتخب کلام با آسانی دستیاب ہے جبکہ سوشل میڈیا پیجز پر بھی با ذوق احباب اُن کا کلام باقاعدگی سے شیئر کرتے رہتے ہیں.

مشہور نعتیں

مجموعہ ہائے کلام

تسکینِ روح - 1963 | سحابِ رحمت - 1968 |] ارمغانِ حرم - 1974 | ممدوحِ کائنات - 1976 | سفینہء دل - 1979 | سراجاً منیرا - 1980 | قاسمِ خلد - 1980 | امام القبلتین - 1981 | سید المرسلین - 1983 | نعتِ حبیب - 1985]] | نعتِ حبیبِ کریم - 1985 | گلستانِ ثنا -1986 | مختارِ کونین - 1987 | میخانہء عرفان (مجموعہء مناقب - 1983 | [[تاجدارِ طریقت] (مجموعہء مناقب - 1403ھ | گُل زارِ مدحت (انتخاب - مرتبہ ریاض ندیم نیازی - 2019

وفات

گلشنِ نعت میں اپنی عقیدتوں اور الفتوں کے پھول کھلانے والے سکندر لکھنوی 10 جمادی الاخر 1414ھ، بمطابق 24 دسمبر 1993 بروز جمعتہ المبارک صبح 11 بجے 75 برس کی عمر میں فالج کے عارضے سبب اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے اور نیو کراچی کے قبرستان میں مدفون ہوئے.

مزید دیکھیے

سیماب اکبر آبادی | اکبر شاہ وارثی | نیر حامدی | حامد بدایونی | ضیاء القادری | بہزاد لکھنوی | عزیز جے پوری | مظہر الدین مظہر | اختر الحامدی | منور بدایونی | ستار وارثی | خلیل برکاتی | شاعر لکھنوی | درد اسعدی | صبا اکبر آبادی | حبیب نقشبندی | عنبر وارثی | اعظم چشتی | سکندر لکھنوی | حبیب جالب | کوثر نیازی | محشر بدایونی | افتاب نقوی | شمس بریلوی | قمر الدین انجم | محمد علی ظہوری | کاوش وارثی | صائم چشتی | نیر سہروردی | اقبال عظیم | ریاض سہروردی | فدا خالدی دہلوی | عبدالستار نیازی | مسرور کیفی | حفیظ تائب | ادیب رائے پوری | احمد ندیم قاسمی | صابر براری | انصار الٰہ آبادی | رفیق عزیزی | عابد بریلوی | نصیر الدین نصیر | رشید وارثی | راغب مراد آبادی | مظفر وارثی | جمیل عظیم آبادی | شفیق بریلوی | محمد اکرم رضا | رہبر چشتی | مہر وجدانی | نذر صابری | طارق سلطان پوری | سوزڈیروی | کوثر بریلوی | نصیر شیخ احمر

بیرونی ربط

https://www.youtube.com/watch?v=LqjESn0gLn8

حواشی و حوالہ جات