سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ ... مدعا زیست کا میں نے پایا ۔ ادیب رائے پوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ

سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ


مدعا زیست کا میں نے پایا

رحمتِ حق نے کیا پھر سایا

میرے آقا نے کرم فرمایا

پھر مدینے کا بلاوا آیا

پہلے کچھ اشک بہالوں تو چلوں

اِک نئی نعت سنالوں تو چلوں


سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ


چاند تارے بھی مجھے دیکھیں گے

ماہ پارے بھی مجھے دیکھیں گے

خود نظارے بھی مجھے دیکھیں گے

غم کے مارے بھی مجھے دیکھیں گے

میں نظر سب سے بچولوں تو چلوں

اِک نئی نعت سنالوں تو چلوں


سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ


شکر میں سر کو جھکانے کے لیے

داغ حسرت کے مٹانے کے لیے

بختِ خوابیدہ جگانے کے لیے

اُن کے دربار میں جانے کے لیے


اپنی اوقات بنالوں تو چلوں

اِک نئی نعت سنالوں تو چلوں


سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ


سامنے ہو جو درِ لطف و کرم

یوں کروں عرض کہ یا شاہِ اُمم

آگیا آپ کا محتاج کرم

اِس گناہ گار کا رکھیے گا بھرم

شوق کو عرض بنالوں تو چلوں

اِک نئی نعت سنالوں سے تو چلوں


سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ


اُن کی مدحت میں ہے جینا میرا

کیسے ڈوبے گا سفینہ میرا

دیکھ لو چیر کے سینہ میرا

دل ہے یا شہرِ مدینہ میرا

دل ادیب دکھالوں تو چلوں

اِک نئی نعت سنالوں تو چلوں


سَیِّدِیْ اَنْتَ حَبِیْبِیْ

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ادیب رائے پوری