سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب ۔ اسد نقوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:24، 7 جون 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link= اسد نقوی === {{نعت }} === سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب نبی ﷺکی نعت ہے مجھ پر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Asad Naqvi.jpg


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب

نبی ﷺکی نعت ہے مجھ پر اتر رہی ہے، نصیب


یہ دل کا جام بھی خالق کا معجزہ ہے جسے

نبی ﷺ کی یاد تسلسل سے بھر رہی ہے، نصیب


ہر ایک رنج سے بچنا مجھے بتاتا ہے

کہ میرے شاہ ﷺ کو میری خبر رہی ہے، نصیب


تو اس پہ کیوں نہ کھلیں معرفت کے در آقا ﷺ

یہ آنکھ آپ ص کی الفت میں تر رہی ہے، نصیب


حیات ماتم و گریہ کو وقف ہے یعنی

یہ وقف_ کنبہء خیر البشرﷺ رہی ہے، نصیب

مزید دیکھیے

نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات