سولہویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا سولہواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ


زیرِ صدارت : جناب قیصر ابدالی
مہمان خصوصی : جناب ناظم شاہجہانپوری
میزبان : جناب ظفر برہانی
نظامت  : حافظ عبد الغفار واجد (جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)
مقام : حجرہ خالد خان برہان گاؤں ( حسن ابدال )
تاریخ : اتوار 18 مارچ 2018 – بمطابق 29 جمادی الثانی 1439ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ

محفل میں شرکت کرنے والے شعرا ء کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں


واہ کینٹ سے جناب عارف قادری ، جناب آصف قادری ، اٹک سے جناب سعادت حسن آس اور جناب حسین امجد ، ہری پور سے جناب عبدالباسط قمر عادی ، برہان گاؤں سے جناب عبدالقادر عاصر ، جناب محمد عارف بادل اور ظفر برہانی ، کامرہ سے جناب حافظ عبدالغفار واجد ، اور حسن ابدال سے جناب قیصر ابدالی ، جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب عمران نقوی حطاری اور ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش


مشاعرے کی کاروائی

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت سولھواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے بتاریخ 18 مارچ 2018 بمطابق 29 جمادی الثانی 1439 ھجری بروز اتوار برہان گاؤں میں جناب ظفر برہانی کی میزبانی میں حجرہ خالد خان برہان میں منعقد ہوا ۔ محفل کی صدارت محفلِ نعت حسن ابدال کے صدر بزرگ شاعر جناب قیصر ابدالی نے کی ۔ اس موقع پر بزرگ شاعر جناب ناظم شاہجہانپوری مہمانِ خصوصی تھے ۔ جبکہ درگاہِ عالیہ برہان شریف کے صاحبزادہ صاحب نے خصوصی طور پر محفل میں شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال جناب حافظ عبد الغفار واجد نے سرانجام دیے ۔ تلاوت کی سعادت جناب طاہر نواز نے حاصل کی ۔ یاد رہے کہ محفلِ نعت حسن ابدال کا قیام دسمبر 2016 میں حسن ابدال میں ہوا اور گلہائے نعت کی اس خوشبو کا سفر حسن ابدال ، واہ کینٹ اور کامرہ سے ہوتا ہوا اس دفعہ برہان میں قیام پذیر ہوا ۔ اسی طرح ماہ بہ ماہ سرکار کے مدحت نگاروں کا یہ قافلہ انشا اللہ قریہ بہ قریہ اپنی خوشبو بکھیرتا رہے گا اور اہلِ ذوق اور عاشقانِ رسول کے دلوں کی تسکین میں اضافے کا باعث بنتا رہے گا ۔ صدرِ محفل نے اپنے صدارتی خطبے میں محفلِ نعت حسن ابدال کے اراکین اور میزبانِ محفل کو اس خوبصورت بزم کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور آئیندہ بھی اس کی ترقی و ترویج کے لئے دعا فرمائی ۔ محفل کے اختتام پر حافظ عبد الغفار واجد نے دعائے خیر کی ۔

"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



قیصر ابدالی - صدرِ محفل


اسی طرح سے میں لکھتا رہوں تری مدحت

رہیں مدام فروزاں یہ روشنی کے چراغ


ناظم شاہجہانپوری – مہمانِ خصوصی


پہلے یثرب نام تھا اس شہرِ پر آشوب کا

ان کی نسبت نے مدینے کو مدینہ کر دیا


سعادت حسن آس


وہ نور ہی ہے تو لوٹا ہے عرشِ اعظم سے

وگرنہ آس بشر کی مجال ہے ہی نہیں


عارف قادری


جان و دل کیف سے سرشار نظر آتے ہیں

آمدِ شاہ کے آثار نظر آتے ہیں


آصف قادری


مرے حضور ! مری آرزوئے دل یہ ہے

سگانِ طیبہ میں میرا شمار ہو جائے


حسین امجد


میں مسلسل درود پڑھتا رہا

یوں مرض سے مجھے شفا ہوئی ھے


عبد القادر عاصر


ساقیِ کوثر تُو ہوگا حشر کے میدان میں

مجھ پیاسے کو بھی کرنا تُو عنایت ایک جام


ظفر برہانی


رسولِ مہرباں کر دیں توجہ

تبھی بگڑی بنے گی خوش نوا کی


عبدا لباسط عادی


ان کے قدموں میں موت آجائے

یوں بھی اک روز آ ہی جانی ہے


ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال )


وہ جن میں آتی ہے گھر سے صدا درودوں کی

وہی تو لمحے ہیں جن میں ، میں گھر کو گھر لکھوں


حافظ عبد الغفار واجد ( ناظمِ مشاعرہ )


اک حرف بھی لکھنے کے میں قابل نہیں آقا

لکھتا ہوں تیری نعت ترے جود و سخا سے

مزید دیکھیے

پہلا مشاعرہ | دوسرا مشاعرہ | تیسرا مشاعرہ | چوتھا مشاعرہ | پانچواں مشاعرہ | چھٹا مشاعرہ | | ساتواں مشاعرہ | آٹھواں مشاعرہ | نواں مشاعرہ | دسواں مشاعرہ | گیارہواں مشاعرہ | بارہواں مشاعرہ | تیرہواں مشاعرہ - دوسرا سالانہ مشاعرہ | چودہواں مشاعرہ | پندرہواں مشاعرہ | سولہواں مشاعرہ | سترہواں مشاعرہ | اٹھارہواں مشاعرہ | انیسواں مشاعرہ | بیسواں مشاعرہ | اکیسواں مشاعرہ | بائیسواں مشاعرہ | تئیسواں مشاعرہ | چوبیسواں مشاعرہ - تیسرا سالانہ مشاعرہ |

نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات