"سمتِ کاشی سے چلا جانبِ متھرا بادل ۔ محسن کاکوروی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3: سطر 3:
شاعر: [[محسن کاکوروی]]
شاعر: [[محسن کاکوروی]]


[[قصیدہ لامیہ سے چند اشعار ]]
[[قصیدہ لامیہ]] سے چند اشعار  


==== {{ نعت }} ====
==== {{ نعت }} ====

نسخہ بمطابق 15:21، 21 جون 2017ء


شاعر: محسن کاکوروی

قصیدہ لامیہ سے چند اشعار

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سمتِ کاشی سے چلا جانبِ متھرا بادل

برق کے کاندھے پہ لاتی ہے صبا گنگا جل


گلِ خوش رنگ رسولِ مدنی و عربی

زیبِ دامانِ ادب، طرہِ دستار ازل


نہ کوئی اس کا مشابہ ہے ہمسر نہ نظیر

نہ کوئی اس کا مماثل نہ مقابل نہ بدل


اوجِ رفعت کا قمر، نخلِ دو عالم کا ثمر

بحرِ وحدت کا گُہر، چشمہؔ کثرت کا کنول


مہرِ توحید کی ضُو، اوج شرف کا مہ نو

شمعِ ایجاد کی لُو، بزم رِسالت کا کنول


مرجع روح امیں، زیب دہِ عرشِ بریں

حامی دینِ متیں، ناسخ ادیان و مِلل


ہفت اقلیم ولایت میں شہِ عالی جاہ

چار اطرافِ ہدایت میں نبی مُرسل