سعود عثمانی

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Naat Kainaat Saud Usmani.jpg

6 دسمبر 1958ء کو لاہور میں آنکھ کھولنے والے سعودعثمانی تین بھائی ، تین بہنوں میں پانچویں نمبرپر ہیں۔ آپ کا تعلق ایک مذہبی اور ادبی گھرانے سے ہے ۔ معروف شاعر اور ادارہ اسلامیات کے بانی زکی کیفی آپ کے والد، مفتی رفیع عثمانی و مفتی تقی عثمانی و غیر منقوظ سیرت " ہادی عالم " کے مصنف ولی رازی آپ کے چچا اور مفتی محمد شفیع آپ کے دادا ہیں ۔ سعود عثمانی نے اسلامیہ کالج سول لائنز سے بی ایس سی کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے بزنس ایجوکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ آپ لاہور کے معروف شعراء میں سے ہیں ۔ نعت کہتے ہیں لیکن ڈرتے ڈرتے ۔ آپ لکھتے ہیں


میں نعت کہتا ہوں اور دل میں ڈرتا رہتا ہوں

کہیں گرفت کسی بات پر نہ ہوجائے

شاعری اور نعت گوئی[ترمیم]

ان کے والد زکی کیفی میر، غالب، اصغر گونڈوی، جگر مراد آبادی اور فانی بدایونی کو پسند کرتے تھے، اس لیے ان کے زیراثر شروع شروع میں انھی شاعروں کو زیادہ توجہ سے پڑھا۔ بعدازاں داغ، مومن اور آتش کی شاعری کا مطالعہ کیا۔ جدید شاعروں کو بھی ڈوب کرپڑھا اور معاصر شاعری سے بھی اعتنا کیا لیکن کوشش کی کہ کسی کا بھی اثر شاعری پر نہ آئے۔ ان کے ضرب المثل نعتیہ اشعار دیکھیے

قبول ِ خاطر ِ آقا اگر نہ ہوجائے

وہ نعت کیا جو وہاں معتبر نہ ہو جائے


شاعری کی نماز پڑھتے ہوئے

نعت کہنا ہے قبلہ رو رہنا


حمدیہ و نعتیہ کلام[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

زکی کیفی | رفیع عثمانی | تقی عثمانی | ولی رازی | محمد شفیع

پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ