سر عرش انھیں جلوہ گر دیکھتے ہیں ۔ ضیاء القادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: ضیاء القادری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرعرش انھیں جلوہ گر دیکھتے ہیں

ملک احترام بشر دیکھتے ہیں


مجھے دیکھیں قدسی اگر دیکھتے ہیں

میرا حال خیرالبشر دیکھتے ہیں


حرم، عرش، جنت جدھر دیکھتے ہیں

مقامات خیرالبشر دیکھتے ہیں


تجھے بدر کا چاند کہتے ہیں قدسی

تری چاندی عرش پہ دیکھتے ہیں


نجومِ فلک پر نظر رکھنے والے

روایات شق القمر دیکھتے ہیں


مدینہ سے سینہ میں وہ آرہے ہیں

دعا کو رہینِ اثر دیکھتے ہیں


سر عرش مسند نشینان سدرہ

تری شان اے تاجور دیکھتے ہیں


وہ معراج کی شب بہت دور پہو نچے

سفر تھا مگر مختصر دیکھتے ہیں


ہوئی نور کے تڑ کے بیدار قسمت

یہ تعبیر خواب سحر دیکھتے ہیں


نہ پہونچا میں پھر کاروان حرم تک

مجھے راہ میں ہم سفر دیکھتے ہیں


نہ ہو خوف محشر سے اتنا پریشاں

ضیا دیکھ خیرالبشر دیکھتے ہیں