"سر تا با فلک نور کی چادر سی تنی ہے" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === سر...)
(No difference)

تـجدید بـمطابق 07:36, 13 فروری 2020

"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سر تا با فلک نور کی چادر سی تنی ہے

ہر سمت، پیمبر کے، اُجالوں سے بھری ہے


وہ وقت کہ جس وقت میں آمد ہوئی انکی

تقویمِ زمانہ میں مبارک وہ گھڑی ہے


جس نور سے کونین کی تخلیق ہوئی ہے

اس پیکرِ ظاہر میں وہی نور، نبی ہے


ظلمات کے عفریت بھی انجام کو پہنچے

ہر تیرگی سرکار کی آمد سے چھَٹی ہے


اُس جیسا کہاں کوئی کہ سایہ نہیں جس کا

وہ سایہء احسان و اماں میرا نبی ہے


دکھ درد و بلا دور ہوئے انکے کرم سے

آقا کے تصدق سے مری بگڑی بنی ہے


کس اوجؔ پہ پہنچا ہے مقدر مرا دیکھو

میں نے بھی شہہِ والا کی یہ نعت کہی ہے


مزید دیکھیے

نسیم سحر کے مضامین پر مشتمل مطالعات نعت اور مقصود علی شاہ کا دوسرا مجموعہ قبلہءِ مقال شائع ہوگیا ہے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات