"سرور حسین نقشبندی" کے نسخوں کے درمیان فرق
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 23: | سطر 23: | ||
{| class="wikitable" style=" margin-right: 2px;" | {| class="wikitable" style=" margin-right: 2px;" | ||
!style="height:6px; width:150px; background-color:##eae8e0; text-align:center; ;" | [[سرور حسین نقشبندی ۔ انٹرویوز |انٹرویوز]] | !style="height:6px; width:150px; background-color:##eae8e0; text-align:center; ;" | [[سرور حسین نقشبندی ۔ انٹرویوز |انٹرویوز]] | ||
| | | | ||
{| class="wikitable" style=" margin-right: 2px;" | {| class="wikitable" style=" margin-right: 2px;" | ||
سطر 29: | سطر 28: | ||
|} | |} | ||
|} | |} | ||
{{ٹکر 1 }} | {{ٹکر 1 }} |
نسخہ بمطابق 04:33، 9 جنوری 2019ء
|
|
محقق، نعت گو شاعر، نعت خواں اور ٹی وی اینکر سرور حسین نقشبندی صبائے نعت کے دوش پر سفر کرتی ہوئی وہ خوشبو ہیں جو ہر قلب و روح میں موجود عشق محمدی کے گوشوں کو معطر کرتی جاتی ہے خوش نوا و خوش الحان سرور حُسین نقشبندی اپنے انداز و اطوار میں میں بھی بردباری اور سبھاو کے سانچے میں ڈھلے ہوئے ہیں ۔ 24 اپریل 1976 ءکودھرم پورہ لاہور میں پید ا ہونے والے سرور نے کم عمری ہی میں الیکٹرانک میڈیا پر وادی شہرت میں قدم رکھ دیا ۔ ۔نعت گوئی و نعت خوانی میں یکساں شہرت کے حاصل کی اور آج ان شمار پاکستان کے صف اول کے نعت خواں و نعت گو میں ہوتا ہے۔ سفر ِ نعت خوانیگھر میں مذہبی ماحول ہونے اور والد گرامی کا نعت سے شوق انکی نعت خوانی کا سبب بنا ۔ 6 سال کی عمر میں آپ نے جامع مسجد یونس آباد میں شیخ کامل سید امام علی شاہ کی صدارت میں پہلی بار پنجابی کی نعت پڑھی جس کے بول کچھ یوں تھے "رحمتاں خدا نے لوکو نبی کول رکھیاں۔نبی دے وسیلے نال مل گئیاں اکھیاں" ۔ داد و تحسین کے ساتھ ساتھ ولی کامل کی نگاہ فیض اور بہت سی دعاؤں کو سمیٹا۔ تقریبا 15 سال کی عمر میں آپ نے باقاعدہ نعت خوانی شروع کی اور اپنی خوش الحانی سے پاکستان بھر کے اہلِ نعت کو متاثر کیا ،آپکے سینئرز کو کہنا پڑا کے نعت خوانی میں سرور نقشبندی ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ والد گرامی کی حوصلہ افزائی، ہیڈ ماسٹر شبیر احمد ، سکول ٹیچر غُلام سرور اور پھر استاد ِ نعت محمد علی ظہوری کی کاوش اور تربیت نےانہیں ملک پاکستان کے صف اول کے نعت خوانوں میں لا کھڑا کیا۔ ان کی ایک بہن حنا نصراللہ بھی اس سفر میں ان کے ساتھ ہیں اور وہ بھی ملک پاکستان کی معروف و معتبر نعت خواں ہیں۔
مزید دیکھیے
حواشی و حوالہ جات |