سراجا منیرا نگار مدینہ ۔ بیدم شاہ وارثی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:47، 16 مئی 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


زمرہ: نعت گو شعراء

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سراجا منیرا نگار مدینہ

تجلی مکہ بہار مدینہ


گھرا ہوں اکیلا میں اندوہ غم میں

دوہائی ہے اے تاجدار مدینہ


مجھے تجھے بخداے روح مجنوں

میں سو جان سے ہوں نثار مدینہ


الہی دم واپسیں سامنے ہو

وہ محبوب عالم بگار مدینہ


مجھے گردش چرخ گو پیس ڈالے

بنوں پر میں یا رب غبار مدینہ


دل مبتلا کے ٹھکانے نہ پوچھو

جوار محمدﷺ دیار مدینہ


کہاں باغ عالم کی بیدم ہوائیں

کہاں وہ نسیم بہار مدینہ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بیدم شاہ وارثی