"سخن کو رتبہ ملا ہے مری زباں کیلئے ۔ محسن کاکوروی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : محسن کاکوروی === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم === ====سخن کو رتبہ ملا...)
 
سطر 56: سطر 56:


[[محسن کاکوروی ]] | [[قصیدہ لامیہ ]] |
[[محسن کاکوروی ]] | [[قصیدہ لامیہ ]] |
بنی ہے نار..... شعر میں نبی ہوگیا ہے جو غلط ہے

نسخہ بمطابق 02:41، 26 اکتوبر 2019ء


شاعر : محسن کاکوروی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سخن کو رتبہ ملا ہے مری زباں کیلئے

سخن کو رتبہ ملا ہے مری زباں کیلئے

زباں ملی ہے مجھے نعت کے بیاں کیلئے


زمیں بنائی گئی کس کے آستاں کیلئے

کہ لا مکاں بھی اٹھا سر و قد مکاں کیلئے


ترے زمانے کے باعث زمیں کی رونق ہے

ملا زمین کو رتبہ ترے زماں کیلئے


کمال اپنا دیا تیرے بدر عارض کو

کلام اپنا اتارا تری زباں کیلئے


نبی ہے نار ترے دشمنوں کے جلنے کو

بہشت وقف ترے عیش جاوداں کیلئے


تھی خوش نصیبی عرش بریں شب معراج

کہ اپنے سر پہ قدم شاہ مرسلاں کیلئے


نہ دی کبھی ترے عارض کو مہر سے تشبیہ

رہا یہ داغ قیامت تک آسماں کیلئے


عجب نہیں جو کہے تیرے فرش کو کوئی عرش

کہ لا مکاں کا شرف ہے ترے مکاں کیلئے


خدا کے سامنے محسن پڑھوں گا وصف نبیﷺ

سجے ہیں جھاڑ یہ باتوں کے لا مکاں کیلئے


مزید دیکھیے

محسن کاکوروی | قصیدہ لامیہ | بنی ہے نار..... شعر میں نبی ہوگیا ہے جو غلط ہے