سانچہ:منتخب شخصیت 3

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
معروف شعراء اور نعت گوئی : ناصر کاظمی
Nasir Kazmi.jpg

یہ کون طائر سدرہ سے ہم کلام آیا

جہانِ خاک کو پھر عرش کا سلام آیا

جبیں بھی سجدہ طلب ہے یہ کیا مقام آیا

”زباں پہ بار خدایا! یہ کس کا نام آیا

کہ میرے نطق نے بوسے مری زباں کے لیے“​


غالب کیے اشعار پر درج بالا نعتیہ تضمین رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ میر جدید کہلانے والےعہد ساز شاعر ناصر کاظمی کی شاعری لطیف انسانی جذبات کی بہترین ترجمان ہے۔ 8 دسمبر 1925 کو بھارت کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے ۔

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

انہوں نے اپنی سینتالیس سالہ زندگی کا بیشتر حصہ چائے خانوں، اور رات کی کہانیاں سناتی ویران سڑکوں پر رتجگے کرتے ہوئے گزارا۔ اُن کی بہترین نظمیں اور غزلیں انہیں رتجگوں کا نچوڑ ہیں۔ناصر نے شاعری میں اپنی لفظیات اور حسیات کے پیمانے رومانوی رکھے اس کے باوجود اُن کا کلام عصرِ حاضر کے مسائل سے جڑا رہا۔ چھوٹی بحر کی خوبصورت پیرائے میں لکھی گئی غزلیں اور منفرد استعارے اُن کی شاعری کو دیگر ہمعصر شعرا کے اُسلوبِ کلام سے ممتاز کرتے ہیں۔ مزید دیکھیے