سانچہ:اس ماہ کی اہم شخصیات 3

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
معروف نعت خواں : مظفر وارثی
NTK Muzaffar Warsi.jpg

آپ کا اصل نام محمد مظفر الدین احمد صدیقی تھا اور آپ 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ [ یو پی ، بھارت ] میں پیدا ہوئے ۔ والد بزرگوار الحاج صوفی شرف الدین احمد صدیقی "فصیح الہند" اور "شرف الشعرا ء جیسے القابات سے پہچانی جانے والی ایک عالم شخصیت تھے جنہوں نے کم ازکم دو درجن ادبی و دینی کتاب لکھیں۔ وہ صوفی شرف الدین احمد صدیقی صوفی وارثی میرٹھی کے نام سے مشہور تھے ۔ وارثی نسبت حاجی وارث علی کے سلسلے سے ہے ۔

معروف نعت خواں : عبدالستار نیازی
Abul Sattar Niazi.jpg

عبدالستار نیازی 1938ئ میں ریاست کپور تھلہ (انڈیا) میں مستری بدر الدین مغل کے گھر پیدا ہوئے۔ ساری زندگی ذکرِ سرکارِ دو عالمﷺ کرنے والا یہ نعت گو اور نعت خواں منگل کی صبح 15 جنوری 2002ئ کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔آپ نے بے شمار مشہور کلام لکھے اور پڑھے ۔ کچھ مشہور کلام دیکھیے۔ آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا ۔ اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا