زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا ۔ سید ناصر چشتی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


شاعر : سید ناصر چشتی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا

محمد کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا


محبت کملی والے سے وہ جذبہ ہے سنو لوگو

یہ جس من میں سما جائے وہ من میلا نہیں ہوتا


نبی کے پاک لنگر پر جو پلتے ہیں کبھی ان کی

زباں میلی نہیں ہوتی سخن میلا نہیں ہوتا


میرے آقا کی الفت تو بدن کو جگمگاتی ہے

کبھی اہل محمد کا بدن میلا نہیں ہوتا


گلوں کو چوم لیتے ہیں سحر نم شبنمی قطرے

نبی کی نعت سن لیں تو چمن میلا نہیں ہوتا


جو نام مصطفےٰ چومیں کبھی دکھتی نہیں آنکھیں

پہن لے پیار جو انکا بدن میلا نہیں ہوتا


میں نازاں تو نہیں فن پر مگر ناصر یہ دعویٰ ہے

ثنائے مصطفےٰ کرنے سے فن میلا نہیں ہوتا​


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

| اویس رضا قادری کی آواز میں

| شہباز قمر فریدی کی آواز میں

| جاوریہ سلیم کی آواز میں



مزید دیکھیے

سید ناصر چشتی