ریاض مجید

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Naat Kainaat Riaz Majeed.jpg


اردو زبان کے صف اول کے نعت گو شاعر اور محقق ریاض مجید 13 اکتوبر 1942ئ کو جالندھر کینٹ مشرقی پنجاب (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔

نعتیہ مجموعے

حی علی الثنا، (پنجابی نعتیہ ہائیکو )، 1991ء

اللّھم صلی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم(نعتیہ مجموعہ) ۔ 1994ء

سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم (اردو نعتیہ دیوان)۔ 2003ء

اللّھم بارک علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم(نعتیہ مجموعہ) ، 2005ء

سیدنا رحیم صلی اللہ علیہ وسلم (نعتیہ مجموعہ)، 2013ء

سیدنا کریم صلی اللہ علیہ وسلم (نعتیہ مجموعہ)، 2018ء

ربنّا لک الحمد (حمدیہ دیوان)، 2018ء

پی ایچ ڈی

1975ء میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں استاد گرامی وحید قریشی کی نگرانی میں ’اردو نعت‘ کے عنوان سے پی ایچ ڈی کے مقالے کا خاکہ جمع کروایا جس کی منظوری غالباً مئی 1976 میں ہوئی1980ء میں اس مقالہ کی تکمیل ہوئی اور قریباً ایک سال بعد اس پر ڈگری تفویض کی گئی۔ [1]

نعت کائنات پر مضامین

ریاض مجید کی نعت گوئی

تراکیب سازی

ریاض مجید نے اردو نعت کی لفظیات جدت طرازی سے کام لیا ہے ۔ آپ نے سامنے کی سابقوں اور لاحقوں سے دلکش نعتیہ تراکیب اخذ کی ہیں ۔ کچھ مثالیں دیکھیے ۔


بڑے آداب ہیں اس احترام آباد طیبہ کے

یہاں نبض جہاں تیز اور ہوا آہستہ چلتی ہے

ہوائیں مغفرت آثار ہوتی جاتی ہیں

رواں ہے سوئے حرم قافلہ درودوں کا

سفر مدینے کا حُب خیز اور بھی ہو ۔اگر

رہِ سفر میں کوئی نعت دوست مل جائے

اے خوشا! یہ سرشاری جو اثاثۂ جاں ہے

نعت دار سوچوں سے دل بہشت ساماں ہے

ہوئی جاتی ہیں کیسے نعتوں پہ نعتیں

حرم کا سفر نعت آور بہت ہے

مغفرت رُو ہو لفظ لفظ ترا

حمد میں التجا ہو بخشش کی

سیرت شناس دوست جو دو چار جمع ہوں

حب دار ہو مکالمہ و گفتگو کا رنگ

حمدیہ و نعتیہ کلام

مزید دیکھیے

ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات

  1. ڈاکٹر ریاض مجید، بر سبیل تذکرہ ، نعت رنگ شمارہ نمبر 27
  2. ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000
  3. ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000