"ریاض حسین چودھری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 54: سطر 54:


* [[نعت ورثہ ۔ ریاض حسین چودھری کے ایصال ثواب کے لیے کے ایک مشاعرہ]]
* [[نعت ورثہ ۔ ریاض حسین چودھری کے ایصال ثواب کے لیے کے ایک مشاعرہ]]
=== دیگر اہم روابط ===
* [[سرمد کا "ریاض حسین چودھری نمبر"]]


=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===

نسخہ بمطابق 04:54، 3 اگست 2018ء

Naat kainaat P Riaz Hussain Chaudhry.jpg

ریاض حسین چودھری 8 نومبر 1941 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد عبدالحمید مرحوم پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل تھے ۔ در حقیقت ریاض ؔحسین چودھری عصر حاضر میں اس عاشقِ رسول کا نام تھا جس کا سراپا عشق مصطفی ﷺ کی خوشبو ؤں میں بسا ہواتھا۔اور یہ خوشبو ان کی نعت میں بھی اتر آتی تھی ۔


ادبی سفر

آپ مرے کالج، سیالکوٹ کے کے طالب علم رہے اور دوران تعلیم مرے کالج میگزین کی ادارت کی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے ۔ پیشہ ورانہ زندگی میں پندرہ روزہ تحریک، لاہور کے چیف ایڈیٹر رہے ۔

آغا صاق محمود اور آسی ضیائی آپ کے اساتذہ میں سے ہیں ۔


نعت گوئی

ان کا پہلا نعتیہ مجموعہ’’ زر معتبر ‘‘ 1995 میں طبع ہوکر منظر عام پر آیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اس 23 سالہ وقفے میں صرف اور صرف رسول اکرم ﷺ کی ہی مدح و ثنا میں سرگرم رہے۔ اب تک اُن کے 14 نعتیہ مجموعے منظر عام پر آکر مقبول عوام و خواص ہو چکے ہیں۔ ریاض حسین ؔ چودھری صاحب نے نعت کو قدیم روایت سے نکال کر جدید رنگ و آہنگ ، لفظ و معانی ا ور فکر سے ہمکنار کیا۔ ان کی طبیعت میں بلا کی جدت تھی نعت میں نئے نئے گوشوں کی تلاش میں وہ ہمہ وقت محو فکر و نظر رہتے تھے۔ وہ اپنے نعتیہ مجموعے ’’غزل کاسہ بکف ‘‘ میں فرماتے ہیں۔

’ غزل سے نعت کا تخلیقی سفر رنگوں، روشنیوں اور خوشبوؤں کا سفر ہے ، کائناتی سچائیوں اور جمالیاتی توانائیوں کی معراج ہے۔‘‘

نیز اسی مجموعہ ٔکلا م میں آگے چل کر فرماتے ہیں۔

’ نعت محض اوزان و بحور کے حوالے سے اپنی پہچان نہیں رکھتی بلکہ اندر کی روشنی کے بھر پور ابلاغ کا نام ہے۔ ‘‘

خدمات و اعزازات

اُن کے بارہ نعتیہ مجموعوں میں سے تین مجموعے وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان سے نعت گوئی کا سیرت ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں

حمدیہ و نعتیہ مجموعے

زرِ معتبر | رزق ِ ثنا | تمنائے حضوری | متاع ِ قلم | کشکول ِ آرزو | سلام علیک | خلد ِ سخن | غزل کاسہ بکف | طلوع ِ فجر | آبروئے ما | زم زم ِ عشق | تحدیث ِ نعمت | کائنات محو ِ درود ہے | لامحدود

نمونہ ء کلام

مطافِ کعبہ اقدس میں نعتِ مصطفےٰؐ مانگوں

عکس در رسول مری چشم تر میں ہے <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>

مدحت نگار میں بھی ہوں خیرالانام کا <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>

نعت کائنات پر ریاض حسین چودھری کی تحریریں


وفات

5 اگست کو سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے خوش فکر و صاحب اسلوب شاعر ریاض حسین چودھری ا پنی نعت گوئی کا باب بند کرتے ہوئے ایک طویل علالت کے بعد ہم سے رخصت ہوگئے ۔

مزید دیکھیے

ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات