ریاض حسین زیدی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Riaz Hussain Zaidi


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

سید ریاض حسین زیدی کا شمار پاکستان کے معروف ترین نعت گو شعراء میں ہوتا ہے ۔ وہ خاندان سادات گیسو دراز بندہ نواز سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے مورث اعلی سید بندہ نواز گیسو دراز ہیں ۔ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور اس وقت ساہیوال میں رہائش پذیر ہیں ۔ ابتدائی تعلیم سکاچ مشن ہائی اسکول، سیالکوٹ سے میٹرک، جناح اسلامیہ کالج، سیالکوٹ سے بی۔اے پاس کیا۔پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔اے اردو کا امتحان اعلی اعزاز کے ساتھ پاس کیا۔پھر بی۔ایڈ کی ڈگری گورنمنٹ ٹریننگ کالج، بہاولپور سے حاصل کی

سفر ِ نعت گوئی

ان کے خاندان کا ماحول نہایت مذہبی اور اعلی دینی اقدار کا حامل تھا۔شعروادب سے گہری وابستگی تھی۔ وہ بچپن سے ہی شریک از نصاب سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے تھے اور تحریرو تقریر کے مقابلوں میں حصہ دار بنتے۔کالج میگزین کی ادارت کا فریضہ انجام دیا۔ انہوں نے پہلی نعت 1958 میںسیالکوٹ میں منعقدہ ایک نعتیہ مشاعرے میں پڑھی جبکہ وہ اس وقت ایف۔اے کے طالبعلم تھے۔اس کا مطلع تھا

فکرو عمل کے حسن کا سامان کر دیا

عزت ماآب آپ نے انسان کر دیا۔

اہل بینش کے لیے ان کے پہلے ہی کلام سے ان کی پرواز کا اندازہ کرنا چنداں مشکل نہ تھا ۔سیالکوٹ میں استاد سید عشقی الہاشمی ، اصغر سودائی اور تاب اسلم کی رہنمائی ان کے فن کو مضبوط بنیاد فراہم کی اور پھر باقاعدہ شعری عظمتوں کو قاضی حبیب الرحمان کی معییت میں نکھارا گیا


وہ پاکستان کے طول و عرض اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی کئی مجالس میں شرکت کر چکے ہیں۔ان شہروں میں کراچی۔لاہور۔فیصل آباد۔سرگودھا۔جھنگ۔اوکاڑہ۔پاکپتن۔ملتان۔سیالکوٹ اور زیادہ تر ساہیوال میں ان گنت نعتیہ مشاعروں کی صدارت کر چکے ہیں۔ان کا پہلا نعتیہ مشاعرہ پی۔ٹی۔وی لاہور سے تھا

نعتیہ مجموعے

اعزازت

  • سیرت ایوارڈ برائے ریاض مدحت 2002 ء - اس وقت کے صدر پاکستان پرویز مشرف نے دیا۔
  • صوبائی سیرت ایوارڈ ، ذکر شہ ِ والا، 2012 - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف
  • حفیظ تائب ایوارڈ گوجرہ
  • جناح لائبریری ساہیوال - بہترین شاعری کا ایوارڈ ۔
  • ایم فل کا مقالہ - پروفیسر نوید عاجز نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری لی

خدمات

وہ خدمت نعت کا ایک ادارہ ادب سرائے کے بانی بھی ہیں ۔ ادب سرائے ساہیوال میں 1994 سے تا حال متواتر ماہانہ نعتیہ نشستوں کا انعقاد ذاتی خرچے پر ممکن بنا رہا ہے ۔اب تک اس کا 306 ماہانہ نعتیہ مشاعروں کا انعقاد ہو چکا ہے

دیگر معلومات

معروف شاگرد : ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر سہیل احمد خان ، اکٹر طاہر تونسوی، غلام نبی اعوان، اصغر ندیم سید، محسن نقوی، ڈاکٹر اعجاز تبسم، ڈاکٹر منصور احمد قریشی، پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف، ڈاکٹر افتخار شفیع اور اس کے علاوہ ان گنت شاگرد ہیں

دیگر شعراء کے پسندیدہ کلام :


پسندیدہ نعت گو شعراء  : علامہ اقبال۔ حفیظ تائب، حافظ مظہرالدین، مظفر وارثی

پسندیدہ نوجوان نعت گو شعراء : کنور راجہ

ان کے شہر کا مشہور نعت گو شعراء : علی رضا۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف اورمرتضی ساجد

نعت ان کی نظر میں

نعت گوئی کے بارے ان کا نظریہ

نعت گوئی مشکل کام ہے یہ تلوار کی دھار پر چلنے کا نام ہے اس میں نہایت محتاط ہو کر اوصاف دسول بیان کرنے چاہییں۔ہرگز ہرگز ایسے اشعاد نہ کہے جائیں جو توحید بادی تعالی کے مماثل ہو جائیں

نعت خوانی کے بارے ان کا نظریہ

نعت خوانی کے لئے عشق رسول لازمی ہے اور فلمی طرز کے معروف گانوں کے انداز میں نہیں پڑھنا چاہییئے۔


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات