"رمز" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{حمد}} === رمز...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 06:58، 13 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


حمدِ باری تعالی جل جلالہ

رمز

طبیبِ الفت کرے کچھ ایسا

کہ مرضِ فرقت کا لائے چارہ

در آئے وجداں میں نور بن کر

بشکلِ الہام مجھ میں اترے

بسا دے دل کی اُجاڑ بستی

جو تشنگی کا ہے مجھ میں صحرا

اِسی کو سیلِ کرم بنا دے

مرا مسیحا مجھی میں اُترے

شعورِ کربِ نگاہ بن کر

یا طورِ عرفاں پہ شعلہ بھڑکے

کُھلے یا مجھ پر کتاب بن کر

رموزِ مخفی عیاں نہ ہوں گر

فضول ہونا، عبث ہے جینا

مرا حدث بھی عیاں ہو مجھ پر

وجودِ مطلق ہو آشکارا

کہ خاک خود سے کرے تیمم

نمازِ اوجِؔ رضا کی خاطر

سجودِ حمد وثنا کی خاطر


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات