رحمت ہے جو کچھ اور سوا ہونے لگی ہے ۔ سعود عثمانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Saud Usmani.jpg

شاعر: سعود عثمانی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رحمت ہے جو کچھ اور سوا ہونے لگی ہے

روزے سے ہوں اور نعت عطا ہونے لگی ہے


توقیق ملی ہے جو کھلی سانس کی مجھ کو

جتنی بھی گھٹن تھی وہ ہوا ہونے لگی ہے


اے عجز بیاں دیکھ زرا حرف۔ بیاں دیکھ

یہ نعت جو آنکھوں سے ادا ہونے لگی ہے


اے شافع۔ محشر مری دھرتی پہ نظر کر

مٹی پہ قیامت سی بپا ہونے لگی ہے


سجدوں کو بھلا کیسے بچائیں کہ یہاں تو

ہر قسم کی مخلوق خدا ہونے لگی ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]