راقب قصوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


راقبؔ قصوری کا خاندانی نام امام الدین تھا۔ اپریل 1883ء میں بابا بلّھے شاہ کی نگری قصور میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت پردۂ خفا میں ہے۔ البتہ یہ بات مسلّم ہے کہ انھیں بچپن سے ہی شاعری کا شوق دامن گیر تھا۔ چنانچہ اُردو شاعری اور زبان سیکھنے کے لیے دہلی اور آگرہ گئے۔ پہلے تلمیذ داغ ارشد نسیم بھرت پوری اور بعدازاں اُستاد داغ دہلوی سے بھی اصلاح لیتے رہے۔

راقبؔ قصوری سنوسئی ہند حضرت پیر سیّد حافظ جماعت علی شاہ محدث علی پوری کے دست حق پرست پر بیعت تھے۔

حمد و نعت گوئی

آپ کا شمار مستند اور قادرالکلام شعرا میں ہوتا ہے۔ پنجابی نعتیہ شاعری کی طرح اُردو نعت میں بھی راقب کا پلّہ بہت بھاری ہے۔ چند اشعار ملاحظہ کیجیے۔

فقر و فاقہ میں بھی عاشق ہوں خدا کے نور کا باندھنے کو پیٹ پر پتھر ہو کوہِ طور کا؂

ثنا خواں سب زمانہ ہے ثنا خوانِ محمد کا بشر تو کیا خدا خواہاں ہے خواہانِ محمد کا

یہی ہے آرزو اپنی کوئی ایسا بہانہ ہو فقط میں ہوں مرا سر ہو نبی کا آستانہ ہو


وفات

راقبؔ قصوری کی وفات 29 ربیع الاوّل شریف ۱۳۵۵ھ مطابق جون 1936ء بروز جمعۃ المبارک فیروزپور (انڈیا) میں ہوئی اور وہیں آخری آرام گاہ بھی ہے۔

مزید دیکھیے

کلیات راقب

کلیات راقب کے لیے یہاں کلک کریں

صاحب کلیات نعت گو شعراء

شائق دہلوی | راقب قصوری | محسن کاکوروی | ادیب رائے پوری | ظہور الحق ظہور | غلام رسول قادری | عنبر شاہ وارثی | راسخ عرفانی | وحید الحسن ہاشمی | رووف امروہوی | منور بدایونی | اظہر علی خان | عبدالستار نیازی | اعجاز رحمانی | اقبال عظیم | عابد سعید عابد | شاعر علی شاعر | صائم چشتی | بیدم وارثی | مظہر الدین مظہر | ریاض سہروردی | انصار الہ آبادی | نذر محمد راہی | محمد علی ظہوری