"راستے جو بھی مدینے کی طرف جاتے ہیں ۔ عبدالغفار واجد" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: عبدالغفار واجد ==== {{نعت}} ==== راستے جو بھی مدینے کی طرف جاتے ہیں وہ سبھی خلد کے ز...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:35، 23 دسمبر 2017ء


شاعر: عبدالغفار واجد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

راستے جو بھی مدینے کی طرف جاتے ہیں

وہ سبھی خلد کے زینے کی طرف جاتے ہیں


خوشبوئیں جب بھی گلابوں کی ذرا مدہم ہوں

پھر گلاب ان کے پسینے کی طرف جاتے ہیں


نور لینے کیلئیے چاند ستارے خورشید

سب اسی نور نگینے کی طرف جاتے ہیں


دیکھو کب محفلِ نعت ان کا بلاوا لائے

دیکھو کب نعت شبینے کی طرف جاتے ہیں


لِلہ الحمد کے یاد آتی ہے سنت ان کی

ہاتھ جب کھانے یا پینے کی طرف جاتے ہیں


زیست کی راہ میں واجد وہ بھٹکتے ہی نہیں

جو قدم ان کے قرینے کی طرف جاتے ہیں

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام