"ذکرِ نبی کو کیجئے عنوانِ قلب و جاں" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === ذک...)
(No difference)

تـجدید بـمطابق 07:40, 13 فروری 2020

"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ذکرِ نبی کو کیجیے عنوانِ قلب و جاں

کہیے ثنائے شاہ میں دیوانِ قلب و جاں


اُترے نبی کا عشق رگ و پے میں اِس طرح

مہکے نبی کی نعت سے بُستانِ قلب و جاں


اندیشہء زوال نہیں جان و قلب کو

سلطانِ دو جہاں جو ہوں سلطانِ قلب و جاں


ہے ارتکازِ فکر مرا اُن کی ذات پر

وہ ہی ہیں دینِ من وہی ایمانِ قلب و جاں


آقا نگاہِ لطف کی بس بھیک چاہیے

کب سے بچھائے بیٹھا ہوں دامانِ قلب و جاں


قسمت مجھے بھی اوج ؔ پہ لائی ہے اب تو اوجؔ

مدحت کدہ ہی ہو گیا دالانِ قلب و جاں


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات