ذوالفقار نقوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Naat Kainaat Zulfiqaar Naqvi.jpg

نام سید ذوالفقار علی شاہ بخاری اور قلمی نام ذوالفقار نقوی ہے ـ

10 جون 1965 عیسوی کو ریاست جموں و کشمیر بھارت ، ضلع پونچھ کے گاؤں گورسائی میں پیدا ہوِے۔ ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں حاصل کرنے کے بعد جموں یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم۔ اے کی ڈگری، انگریزی ادب میں حاصل کی۔ کلکتہ سے بی۔ آئی ۔اے۔ایم۔ ایس کی ڈگری اور پھر جموں سے بی۔ ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔1995 تا 1999 آل انڈیا ریڈیو پونچھ سے منسلک رہے جہاں بطور اردو اناؤنسر اور پہاڑی کمپیر کام کرتے رہے ۔ اسی دوران محکمہ تعلیم میں بطور لیکچرار انگلش تقرری ہو گئی۔۔

شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انگریزی ادب میں شیکسپئر کے مطالعہ نے متاثر ہوئے ۔ انگریزی نظمیں لکھیں لیکن ارد گرد کے ماحول نے انہیں قبول نہیں کیا۔اور وہ صرف چند اداروں تک ہی محدود رہیں۔کیونکہ اردو ادب میراث میں ملا تھا۔نیز گھر کا دینی ماحول اور علماء حضرات سے مسلسل رابطے نے انہیں اردو ہی کو اپنے خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنانے پر مجبور کیا۔ شاعری کا شوق بچپن سے ہی دامن گیر تھا۔ 1990 میں پہلی مکمل غزل کہی تھی۔

مجموعہ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زاد سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت و سلام اورمنقبت نیز واقعہ کربلا کے حوالے سے جو قلمی واردات سر زد ہوتی رہیں انہیں ’’زاد سفر‘‘ کی صورت میں عباس بک ایجنسی لکھنؤ نے 2012 میں شائع کیا ہے۔

اجالوں کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

غزلوں کا پہلا مجموعہ ’’اجالوں کا سفر‘‘ اردو فاؤنڈیشن ممبئی نے سن 2013 میں شائع کیاـ

دشتِ وحشت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

غزلیات پر مبنی تیسرا شعری مجموعہ "دشتِ وحشت" ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی نے 2021 میں شائع کیا_

زیر اشاعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دو مجموعے ایک نعتیہ کلام پر مبنی اور دوسرا نظموں پر مبنی زیرِ اشاعت ہیں ـ

نمونہ ءِ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ قیل و قال و این و آں، یہ زمزمہ فضول ہے

درِ رسول پہ گزرے، تمام ہو جائے

دل کے لہو سے مدح محمد لکھا کرو -۔۔۔۔۔۔۔ غیر منقوط نعت

بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

https://en.m.wikipedia.org/wiki/Zulfiqar_Naqvi

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | ذوالفقار علی دانش | ذوالفقار نقوی | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | عروس فاروقی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ