ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


ذوالفقار علی ملک 31 جنوری 1978 بروز منگل ملک خاندان کے چشم و چراغ عبدالحمید ملک کے گھر میں پیدا ہوئے ۔

والدِ گرامی ، دادا ، پردادا سچے سُچے عاشقانِ رسول ہو گزرے ہیں ۔ آپ کے پردادا ایک بلند مرتبہ روحانی شخصیت تھے اور والد صاحب اگرچہ خود شعر نہیں کہتے تھے لیکن بہت بلند پایہ ذوق رکھتے تھے اور اساتذہ کے ہزارہا اردو اور فارسی اشعار انھیں ازبر تھے اور اکثر و بیشتر انھیں گنگنایا بھی کرتے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک کو فنِّ تاریخ گوئی کے ماہر نامور نعت گو شاعر سلطان الشعراء عبد القیوم طارق سلطانپوری کی رفاقت بھی نصیب رہی ۔ اور انھی ہر دو احباب کے زیرِ سایہ عمر کی منازل طے کرتے رہے ۔ تقاریر، قرات و نعت خوانی کا شوق بچپن سے ہی تھا اور والد بزرگوار اور عبد القیوم طارق سلطانپوری اس میں رہنمائی کا فرض سر انجام دیتے تھے ۔ گھر میں بھی سالانہ محافلِ میلاد کا اہتمام ہوتا تھا ۔ سلسلہِ طریقت میں آپ حضرت پیر مہر علی شاہ کے پوتے پیر سید شاہ عبد الحق المعروف چھوٹے لالہ جی سے سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں بیعت ہیں ۔


رسمی تعلیم

آپ نے ابتدائی تعلیم حسن ابدال پبلک اسکول اور سرسید کالج واہ کینٹ سے حاصل کی ۔ بعد ازاں کیڈٹ کالج کوہاٹ میں میرٹ سکالرشپ پر صوبہ پنجاب کی اکلوتی سیٹ پر سیلیکٹ ہوئے ۔ میٹرک تک کیڈٹ کالج کوہاٹ میں تعلیم حاصل کی ، ایف ایس سی سائنس ڈگری کالج واہ کینٹ سے اور 97- 1996 پشاور میں میڈیکل کالج میں داخلہ لے لیا ۔ اسی دوران سن 2000 میں پنجاب یونیورسٹی سے سوشیالوجی اور فارسی میں بھی گریجویشن کی ۔ 2012 میں کینٹ ہومیوپیتھک میڈیکل کالج حسن ابدال سے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی ڈگری بھی حاصل کی۔ علاوہ ازیں ہولسٹک میڈیسن ، اور ڈسٹنس ہیلنگ ( SAMDA HEALING) کے سرٹیفیکیٹ کورسز بھی آپ کے تعلیمی سفر میں شامل ہیں ۔

پیشیہ ورانہ زندگی

کچھ عرصہ واہ کینٹ اور حسن ابدال میں کلینک بھی کیا ۔ آج کل آپ اپنی آن لائن میڈیکل ٹرانسکرپشن کی فرم چلا رہے ہیں اور امریکہ کے ایک کارڈیالوجی کلینک سے وابستہ ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ اپنی مادرِ علمی کیڈٹ کالج کوہاٹ کے ایکس کیڈٹس کی ایسوسی ایشن کوہاٹینز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز ہیں ۔ آپ شفا انڑنیشنل ہسپتال اسلام آباد سے وابستہ کِنڈل فاؤنڈیشن کے گزشتہ تین سال تک جوائنٹ سکیرٹری رہے اور آج کل بطور ڈائیریکٹر کمیونیکیشن و پریس ، انفارمیشن اور میڈیا خدمات سرانجام دے رہے ہٰیں۔

ادبی خدمات

ادبی طور پر آپ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے اسلام آباد ریجن کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں ۔ اس کے علاوہ ادارہ محفلِ نعت، اسلام آباد ، بزمِ حمد و نعت اسلام آباد ، لوح و قلم فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے رکن ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ اہلیانِ نعت کے وٹس ایپ گروپ دنیائے نعت کے بانی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ادارہ محفلِ نعت پاکستان ، حسن ابدال کے بانی اور پہلے سیکرٹری ہیں ۔

شاعری

شعر کہنے کا آغاز غالباً چھٹی کلاس میں 1988 میں کیا ۔ دانش تخلص کرتے ہیں اور قلمی نام ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ہے ۔ ابتدا میں کافی عرصہ غزل اور نظم و نثر کی طرف مائل رہے ۔ قریباً سن 2000 میں نعت کا پہلا شعر کہا ۔ شاعری میں کوئی باقاعدہ استاد نہیں رہا ، کسی حد تک عبد القیوم طارق سلطانپوری سے کبھی کبھار رہنمائی لیتے تھے ۔ لیکن بوجہ ادب و احترام کبھی ان کے سامنے کسی مشاعرے میں یا ویسے اپنا کلام سنانے کی جرات نہیں کی ۔ سن 2014 میں والدِ گرامی کے وصال اور پھر اگلے ہی سال سن 2015 میں عبد القیوم طارق سلطانپوری کے وصال کے بعد باقاعدہ نعت گوئی کے میدان میں آئے ۔ اور کچھ اس انداز سے کہ نعت گوئی ہی ان کا حوالہ بن گیا خود اپنی ایک نعت کے مقطع میں اس فخر کا اظہار کچھ ان الفاظ میں کرتے ہیں

میں دانش اپنے مقدر پہ کیوں نہ ناز کروں

کہ نعت گوئی ہی اب تو مرا حوالہ ہے ۔

چند کلام

مزید حمدیہ و نعتیہ شاعری

ذوالفقار علی دانش کی مزید حمدیہ و نعتیہ شاعری اس ربط پر ملاحظہ فرمائیں

بیروانی روابط

ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش شانِ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میں منعقدہ منقبتی مشاعرے منعقدہ لاہور میں ۔ وڈیو لنک

مزید دیکھیے

حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | ذوالفقار علی دانش | ذوالفقار نقوی | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | عروس فاروقی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ