"دکھا دو اب رُخ انور خدارا یارسول اللہ ۔ فوزیہ شیخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2: سطر 2:


شاعرہ: [[فوزیہ شیخ ]]
شاعرہ: [[فوزیہ شیخ ]]
[[زمرہ: نومبر ]]
[[زمرہ: نومبر 2017 ]]


=== {{نعت }} ===
=== {{نعت }} ===




دکھادو اب  رُخ ِ انور  خدارا  یارسول اللہ  
دکھادو اب  رُخ   انور  خدارا  یارسول اللہ  


ہیں مدت سے نگاہیں میری تشنہ یا رسول اللہ
ہیں مدت سے نگاہیں میری تشنہ یا رسول اللہ

نسخہ بمطابق 01:58، 22 نومبر 2017ء


شاعرہ: فوزیہ شیخ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دکھادو اب رُخ انور خدارا یارسول اللہ

ہیں مدت سے نگاہیں میری تشنہ یا رسول اللہ


تری فرقت میں روزوشب تڑپتی ہو ں مرے آقا

شبِ ہجراں میں کر دو اب اجالا یا رسول اللہ


تری چوکھٹ پہ جو آیا وہ دامن بھر کے جائے گا

یہی دُکھیوں کا ہے واحد سہارا یا رسول اللہ


کرے سیراب عالم کو سمندر تیری رحمت کا

نہیں ممکن رھے کوئی بھی پیاسا یا رسول اللہ


فلک معراج کی شب سے ہے نازاں اپنی قسمت پر

کہ اس نے تھا قدم چوما تمہارا یا رسول اللہ


فرشتے حشرمیں کھینچیں اگر سوئے جہنم تو ۔۔

مجھے دامان ِ رحمت میں چھپانا یا رسول اللہ


گنہگارو نہ غم کرنا شفیع المذنبیں ھے وہ

ملا کشتی کو طوفاں میں کنارا "یا رسول اللہ "


خدا شاہد اسے کوئی مصیبت چھو نہیں پائی

محبت سے ھے جس نے بھی پکارا "یا رسول اللہ "


کوئی محبوب اپنا کب کسی سے بانٹ سکتا ہے

کرم اس کا تجھے ہم میں اتارا یا رسول اللہ


کہیں دنیا پکارے ہے کہیں عصیاں نے گھیرا ہے

تو رُسوائی سے فوزی کو بچانا یا رسول اللہ