"دکھا دو اب رُخ انور خدارا یارسول اللہ ۔ فوزیہ شیخ" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(No difference)

تـجدید بـمطابق 01:58, 22 نومبر 2017

شاعرہ: فوزیہ شیخ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دکھادو اب رُخ انور خدارا یارسول اللہ

ہیں مدت سے نگاہیں میری تشنہ یا رسول اللہ


تری فرقت میں روزوشب تڑپتی ہو ں مرے آقا

شبِ ہجراں میں کر دو اب اجالا یا رسول اللہ


تری چوکھٹ پہ جو آیا وہ دامن بھر کے جائے گا

یہی دُکھیوں کا ہے واحد سہارا یا رسول اللہ


کرے سیراب عالم کو سمندر تیری رحمت کا

نہیں ممکن رھے کوئی بھی پیاسا یا رسول اللہ


فلک معراج کی شب سے ہے نازاں اپنی قسمت پر

کہ اس نے تھا قدم چوما تمہارا یا رسول اللہ


فرشتے حشرمیں کھینچیں اگر سوئے جہنم تو ۔۔

مجھے دامان ِ رحمت میں چھپانا یا رسول اللہ


گنہگارو نہ غم کرنا شفیع المذنبیں ھے وہ

ملا کشتی کو طوفاں میں کنارا "یا رسول اللہ "


خدا شاہد اسے کوئی مصیبت چھو نہیں پائی

محبت سے ھے جس نے بھی پکارا "یا رسول اللہ "


کوئی محبوب اپنا کب کسی سے بانٹ سکتا ہے

کرم اس کا تجھے ہم میں اتارا یا رسول اللہ


کہیں دنیا پکارے ہے کہیں عصیاں نے گھیرا ہے

تو رُسوائی سے فوزی کو بچانا یا رسول اللہ