دو عالم کے آقا سلام علیکم ۔ خالد محمود خالد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


شاعر: خالد محمود خالد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دو عالم کے آقا سلام علیکم

نویدِ مسیحا سلام علیکم


ترے نور سے ہے ہر اک حسن پیدا

ترے حسن پر ہے خدا خود بھی شیدا


تری ذات اقدس میں کونین ہیں گم

دو عالم کے آقا سلام علیکم


نوید مسیحا سلام علیکم

تری نکہت زُلف کا نام جنّت


نگاہِ کرم ہیں ادائیں سخاوت

سکھایا ہے تو نے گلوں کو تبسّم


دو عالم کے آقا سلام علیکم

نویدِ مسیحا سلام علیکم


گرے تو تمہارے کرم نے سنبھالا

تمہاری عطا نے دو عالم کو پالا