دور کردے میرے اعمال کی کالک، مالک ۔ ریاض مجید

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:39، 20 مارچ 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Riaz Majeed.jpg


شاعر : ریاض مجید


حمدِ باری تعالی جل جلالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دُور کر دے مرے اعمال کی کالک‘ مالک!

چمک اٹھے دلِ تاریک کی صحنک‘ مالک!


سنوں اُس ہادیِؐ برحق کی صدا ،جس کا خیال

دیتا رہتا ہے درِ ذہن پہ دستک ‘ مالک!


’’طلب آقاؐ نے ہے فرمایا غلام اپنے کو‘‘

ملے پیغام کسی روز‘ اچانک مالک!


منفرد حمد نگاری کا ہو میرا سب سے

نادرہ کار ، رضا یافتہ مسلک ، مالک!


رہے آنکھوں میں مواجے کا بہشتی ماحول

وِرد میرا ہو ’رفعنا لک ذکرک‘ مالک!


اذن سے تیرے ملے اُنؐ کی شفاعت جس وقت

چاروں جانب سے صدا آئے ’مبارک‘ مالک!


حالِ برزخ میں رہے روح مری آسودہ

تیری رحمت سے رہے قبر میں ٹھنڈک، مالک!


ملے بخشش کی نوید اور ریاضؔ ایسے کی

لوحِ تقدیر بدل جائے یکایک، مالک!

= مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات