دنیائے نعت - وٹس ایپ گروپ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Duniya e naat.jpg

دنیائے نعت ۔ وٹس ایپ گروپ

سرکارِ دوجہاں کی مدحت و ثنا خوانی کا سلسلہ ازل سے جاری ہے اور تا بہ ابد جاری و ساری رہے گا ۔ موجودہ دور میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر مختلف گروپس نعت کے حوالے سے تمام قابلِ ذکر احباب کو یکجا کرنے کے لیے قابلِ قدر کام کر رہے ہیں ۔ لیکن اکثر احباب ابھی تک فیس بک وغیرہ کو استعمال نہیں کرتے اور یوں وہ نعت کے حوالے سے بہت سی سرگرمیوں سے ناواقف رہتے تھے بلکہ نعت کے حوالے سے ان کے کیے گئے کام سے بھی احباب کو آگہی نہیں ملتی تھی ۔ اس امر کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حسن ابدال میں 31 جولائی 2017 کو "دنیائے نعت " کے نام سے ایک وٹس ایپ سوشل میڈیا گروپ کی بنیاد رکھی گئی ۔ جس کے قیام کا بنیادی مقصد حمد و نعت کے حوالے سے تمام دنیا میں پھیلے احباب کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ سب احباب ایک دوسرے کی سرگرمیوں سے بھی آگاہ ہو سکیں اور اپنے ارد گرد ہونے والے حمد و نعت کے حوالے سے ہونے والی محافل کے انعقاد سے بھی باخبر رہ سکیں ۔ بحمد لللہ ابھی تک پاکستان ، انڈیا ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، امریکہ ، انگلستان اور مختلف ممالک سے احباب اس سفر میں شریک ہو چکے ہیں اور مزید کی شرکت کا سلسلہ وقت کےساتھ ساتھ جاری ہے ۔

دنیائے نعت، مجلہ

2001ء میں عزیز الدین خاکی کی ادارت میں مجلہ ’’دنیائے نعت‘‘ اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اس مجلے کے تین ہی شمارے شائع ہو سکے اور یوں دنیائے نعت 2002ء تک اپنا یہ سفر جاری رکھ سکا۔ اس مجلے کا وٹس ایپ گروپ "دنیائے نعت " سے کوئی تعلق نہیں

مزید دیکھیے

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعتیہ خدمات میں مصروف ادارے
نئے صفحات