دل میں ہے خیال رخ نیکوئے محمد - امیر مینائی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:06، 11 اپريل 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: امیر مینائی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== دل میں ہے خیال رخ نیکوئے محم...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: امیر مینائی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

دل میں ہے خیال رخ نیکوئے محمدﷺ

اللہ کے گھر میں ہے بسی بوئے محمدﷺ


کیا رنگ تصور ہے کہ ہر سانس سے مل کر

آتی ہے ہوائے چمن کوئے محمدﷺ


لے جائے اجل جان کی پروا نہیں مجھ کو

ہے تار رگ جاں مجھے ہر سوئے محمدﷺ


آ جائے نظر راہ میں گر نقش کف پا

آنکھوں سے چلوں میں طرف کوئے محمدﷺ


تولا ہے بہت جانچ کے ارباب نظر نے

ہیں شمس و قمر سنگ ترازوے محمدﷺ


البر ہے، دل آرام ہے، دلدار ہے وہ دل

جس دل میں ہے یاد رخ دلجوئے محمدﷺ


سینے سے لگاوں میں امیر آنکھوں میں رکھوں

ہیں پھول مجھے خار و خس کوئے محمدﷺ


مزید دیکھیے

امیر مینائی