دلوں کو کاسہ بناکے مانگو، حضور دیں گے ضرور دیں گے ۔ صبیح رحمانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: صبیح رحمانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دلوں کو کاسہ بناکے مانگو، حضورﷺ دیں گے ضرور دیں گے

تم اپنا دامن بچھا کے مانگو، حضورﷺ دیں گے ضرور دیں گے


جہاں سے مولا علی نے مانگا جہاں سے ہر اک ولی نے مانگا

ان ہی کی چوکھٹ پہ جاکے مانگو حضورﷺ دیں گے ضرور دیں گے


رسول اکرم کے آستانے سے مانگنے کا اُصول یہ ہے

درود لب پہ سجا کے مانگو حضورﷺ دیں گے ضرور دیں گے


کریم داتا عظیم آقا کے در پہ کوئی کمی نہیں ہے

تم اپنی آنسو بہا کے مانگو حضورﷺ دیں گے ضرور دیں گے


مجھے یہ محسوس ہورہا ہے صدا مدینے سے آرہی ہے

تم اپنا دامن پھیلا کے مانگو حضورﷺ دیں گے ضرور دیں گے