درد کاکوروی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:53، 13 مارچ 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


درد کاکوروی ، کا نعتیہ کلام ان کے مجموعوں ’’جام کوثر ‘‘ اور ’’درد کادرماں ‘‘ میں شامل ہے وہ کاکورہ کی جس روایت شعری سے تعلق رکھتے ہیں اس میں رعایت لفظی کو خاص اہمیت حاصل ہے ان کے اندازِ نعت پر قدیم رنگ سخن کے گہرے اثرات ہیں۔ اُنھوں نے مراعاۃ لنظیر اور دوسری صنعتوں کو نعتیہ مضامین کے اظہار میں شائستگی سے برتا ہے۔ ان کی نعتوں میں زبان و بیان کی سادگی نے اکثر اشعارکو سہل ممتنع بنا دیا ہے مندرجہ ذیل شعر دیکھئے۔ مختصر سی بحر، آسان قوافی اور سہل لب و لہجے میں کس طرح اپنے جذبات و کیفیات کا اظہار کیا ہے۔

مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ

نبی کی قسم دردِ فرقت سے اب تو

دکھادے دکھادے دکھادے خدایا

شفا دے شفا دے شفا دے خدایا

(درد نوازی ، جام کوثر )

ان کی نعتوں میں جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کا درد نمایاں ہے انہوں نے نعت میں کچھ رباعیاں بھی لکھی ہیں جو ان کی شاعرانہ صلاحیتوں اور مہارت ِ فن کا ثبوت ہیں۔ <ref> اقصی سلطانہ، مجلہ نعت رنگ کے تنقید مباحث کا مطالعہ ، مقالہ برائے ایم فل , یونیورسٹی آف سرگودھا </ref>

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]