خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ ۔ حفیظ تائب
|
|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ کس منہ سے بیاں ہوں ترے اوصاف حمیدہ
روشن ترے جلووں سے جہان دل و دیدہ
تو حسن سخن، شان ادب، جان قصیدہ
دیتا ہے گواہی یہی عالم کا جریدہ
میرا یہی ایماں ہے، یہی میرا عقیدہ
دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے ترے لب سے شنیدہ
کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ
محتاج عنایت ہے مرا رنگ پریدہ
آیا ہوں ترے در پہ بہ دامان دریدہ
صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخ بریدہ |
|
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |