خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسول ۔ آثم نظامی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: آثم نظامی

مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسول

زِہے وہ شوق کہ جس کو ہو جستجوئے رسول


ہیں پھول پھول کے لب پر درود کے نغمے

کلی کلی کی زباں پر ہے گفتگوئے رسول


یہی تو فرق نمایاں ہے نور و ظلمت میں

وہ ہے رسول سے دوری،وہ روبروئے رسول


قبا میں بدرو حرا میں احد میں طائف میں

کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسول


زمانہ کہتا ہے جنت جسے وہ روضہ ہے

پکارتے ہیں جسے خلد وہ ہے کوئے رسول


خوشا یہ بخت کہ جاں ہو فدا محمد پر

نثار دل ہو الٰہی ! بہ آبروئے رسول


غمِ حیات پھر اُس کو ستا نہیں سکتا

نصیب جس کو ہو سرمستیِ سبوئے رسول


درِ حضور پہ جاؤں پھر ایک بار آثمؔ !

بناؤں آنکھ کا سرمہ میں خاکِ کوئے رسول


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام