"خواہش" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === خو...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 5: سطر 5:
شاعر : [[ مرزا حفیظ اوج ]]
شاعر : [[ مرزا حفیظ اوج ]]


{{ ٹکر 1 }}


=== {{نعت }} ===
=== {{نعت }} ===

حالیہ نسخہ بمطابق 05:35، 15 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خواہش


فقط اِتنی سی خواہش ہے

مرے آقا مرے مولیٰ

مری بسمل سی حالت ہو

نَفَس کا کارواں سارا گذر کر ایک ہچکی پر

ذرا ٹھہرے

دُھواں ہوتے ہوئے منظر

پگھلتی میری آنکھوں سے

سنبھالے نہ سنبھل پائیں

دریدہ ہوتے سب منظر

کہیں اَشکوں میں گھل جائیں

سماعت کے دوائر سب

سمٹ سمٹا کے رہ جائیں

فقط اِک لمحہ بچتا ہو، سبھی اوقات بہہ جائیں

وہ لمحہ ایک ہچکی کا

جہاں پر زیست اٹکی ہو

صلیبِ زیست پر آقا مری جب جان لٹکی ہو

وہی بس ایک ہچکی بھی

شہا میں نذر کر دوں گا

شہا بس آپ آجانا

میں ہچکی نذر کردوں گا

شہا بس آپ آجانا

فقط اِتنی سی خواہش ہے

فقط اِتنی سی خواہش ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات