"خواب میں زلف کو مکھڑے سے ہٹالے آجا ۔ ویزدانی میرٹھی" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} *شاعر: ویزدانی میرٹھی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== خواب میں زلف کو مکھڑے سے...)
(No difference)

تـجدید بـمطابق 11:26, 20 جون 2017

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

خواب میں زلف کو مکھڑے سے ہٹالے آجا

بے نقاب آج تو اے گیسووں والے آج


بیکسی پر مری خوں روتے ہیں چھالے آجا

راہ میں چھوڑ گئے قافلے والے آجا


دم تری دید کو آنکھوں میں لگا رکھا ہے

لے رہے ہیں ترے بیمار سنبھالے آجا


ہوں سیہ کار مرے عیب کھلے جاتے ہیں

کملی والے مجھے بھی کملی میں چھپا لے آجا


صورت لالہ ہے پُرداغ کا بیاں کا سینہ

پڑ رہے ہیں ترے بیمار کے لالے آجا