خلیل الرحمن خلیل

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:27، 30 نومبر 2018ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

خلیل الرحمٰن خلیل

محمد خلیل الرحمن نعت گو شاعر ہیں اور "خلیل" تخلص استعمال کرتے ہیں ۔ 16 دسمبر 1965 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے اور اور ابتدائی تعلیم وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ میں حاصل کی۔ا ایم اے ایم ایڈ ایل ایل بی کے بعد درس و تدریس سے منسوب ہیں اور آج کل میں رہائش پذیر ہیں

شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعری میں رحجان نعت گوئی کی طرف ہے ۔ ابتدائی اصلاح کے لیے عبدالقادر تاباں ، اسلام آباد سے رہنمائی لی ۔ پسندیدہ نعت گو شعراء ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ، حفیظ تائب ، مظفر وارثی اور سید صبیح الدین رحمانی ہیں

نمونہ ِ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مجھے بھی بلایا ہے ، الحمد للہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حمد باری تعالی عز وجل


مجھے بھی بلایا ہے ، الحمد للہ

کرم کا وہ سایہ ہے ، الحمد للہ


مدینہ سے مکہ کیا ہے سفر بھی

بڑا لطف آیا ہے ، الحمد للہ


ملے جس پہ چل کر ہمیں اس کی جنت

وہ رستہ دکھایا ہے ، الحمد للہ


پرندوں سے پھولوں سے اشجار سے اک

چمن بھی سجایا ہے ، الحمد للہ


اطاعت محمد ، خدا کی اطاعت

یہ قرآں میں آیا ہے، الحمد للہ


محمد کو بھیجا تو احساں جتایا

ہمیں خود بتایا ہے ، الحمد للہ


خلیل اس خدا کا کرو شکر ہر دم

مسلماں بنایا ہے ، الحمد للہ

محمد کے روضے پہ جا کر تو دیکھو[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد کے روضے پہ جا کر تو دیکھو

وہاں سے پلٹ کر پھر آ کر تو دیکھو


جو عرش _ بریں پر بلائے گئے تھے

انہیں اپنے دل میں بسا کر تو دیکھو


قسم جن اداؤں کی کھاتا ہے اللہ

انہیں تم تصور میں لا کر تو دیکھو


وہ عرب و عجم کے ہیں محبوب یکتا

کبھی گیت انکے بھی گا کر تو دیکھو


محبت سے بدلا نظام _ حکومت

وہ درس _ اخوت پکا کر تو دیکھو


کتاب _ الہی جو آقا پہ اتری

متن اسکا جیون میں لا کر تو دیکھو


سبب جن کے دنیا بنائی گئی ہے

کبھی ان سے تم دل لگا کر تو دیکھو


یقیناً وہ آئیں گے گھر میں تمہارے

درودوں کی محفل سجا کر تو دیکھو


شب _ تار سے بھی ملے گی رہائی

خلیل اشک اپنے بہا کر تو دیکھو


وہ سب انبیاء کے ہیں ٹھہرے امام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


وہ سب انبیاء کے ہیں ٹھہرے امام

خدا کے بہت ہیں چہیتے امام


قسم جن کی زلفوں کی کھائے خدا

وہ ہیں سب جہانوں کے پیارے امام


توسل سے جن کے دعا ہو قبول

وہ ہیں غمزدوں کے سہارے امام


محبان۔احمد کی ایسی ہے شان

زمانہ انہیں بھی ہے مانے امام


احادیث ہوں یا کہ قرآن ہو

خدا کی زباں ہی تو بولے امام


قمربھی خوشی سے ہو جائےدولخت

نظر سے اشارہ جو کر دے امام


مثالی ہے اسوہ نبی کا خلیل

یہ سب کی حیاتی سنوارے امام

یہ دل سکونت خیرالانام ہو جائے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


یہ دل سکونت خیرالانام ہو جائے

دکھوں بلاوں کی میرے بھی شام ہو جائے


میں حسن آقا کے ہر زاوئیے پہ نعت لکھوں

مجھے جو جلوہ ماہ_تمام ہو جائے


عطا ہو طوق_گدائی حضور مجھ کو اگر

تو دوجہانوں میں میرا بھی نام ہو جائے


وضو کریں جو سخن آب_عشق و مستی سے

تو ان کی شان میں اعلی کلام ہو جائے


نظر ہو گنبدِ خضری پہ اور موت آئے

کہ اس طرح سے یہ لطف_دوام ہو جائے


یہ آرزو ہے قیامت میں آپ سے یہ کہوں

حضور آپ کے ہاتھوں سے جام ہو جائے


میں چاہتا ہوں فرشتے بھی قبر میں یہ کہیں

کہ اٹھ خلیل درود و سلام ہو جائے

ملا محبوب ہے رب العلی کا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


ملا محبوب ہے رب العلی کا

عجب انداز ہے فضل خدا کا


محبت بانٹنا ہے کام اس کا

جو بھی ہے نام لیوا مصطفٰی کا

زمانہ مجھ سے کرتا ہے محبت

کہ ہوں مدحت سرا خیرالوری کا

بنے گرویدہ سب عرب و عجم کے

یہ بھی اک معجزہ ہے دوسرا کا

یہ جاں ناموس پر قربان کر دوں

نصیبا اوج پر ہو پھر وفا کا


رواداری بھی سکھلائی نبی نے

اخوت بھی سبق ہے اس شہہ کا


خلیل اک خواب اقدس کی ہے خواہش

کہ چہرہ دیکھ لوں میں دل ربا کا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حافظ محبوب احمد | ذوالفقار نقوی | سید ضیا الدین نعیم | محمد عارف قادری | راحل بخاری


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

https://www.facebook.com/KhalilMustafvi