"خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے ۔ ادیب رائے پوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 06:39، 9 اگست 2017ء


شاعر: ادیب رائے پوری

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خدا کا ذکر کرے ذکرِ مصطفیٰ نہ کرے

ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے


درِ رسول پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا

کویٌ سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے


کہا خدا نے شفاعت کی بات محشر میں

مرا حبیب کرے کویٔ دوسرا نہ کرے


مدینے جا کے نکلنا نہ شہر سے باہر

خدانخواستہ یہ زندگی وفا نہ کرے


اسیر جس کو بنا کر رکھیں مدینے میں

تمام عمر رہایٔ کی وہ دعا نہ کرے


شعورِ نعت بھی ہو اور زبان بھی ہو ادیبؔ

وہ آدمی نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے