خاک جب اس پیکر نوری کا مدفن ہو گئی ۔ عاصی کرنالی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:04، 1 جنوری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{#seo: |title=خاک جب اس پیکر نوری کا مدفن ہو گئی ۔ عاصی کرنالی |keywords=خاک جب اس پیکر نوری کا مدفن ہو گئی ۔...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Aasi Karnali.jpg

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خاک جب اس پیکرِ نوری کا مدفن ہو گئی

ساری دنیا کی زمیں اندر سے روشن ہوگئی


وقت نے جب آپ کی سیرت کو لکھا حرف حرف

اک نئی تہذیبِ انسانی مدون ہو گئی


آپ کی رحمت نے بدلا تند خوؤں کا مزاج

برقِ سوزاں خود نگہبانِ نشیمن ہو گئی


آپ کے زیرِ اثر ہر خلق نے پایا فروغ

ہر کلی اتنی پھلی پھولی کہ گلشن ہو گئی


روئے ہستی سے بدی کے داغ دھبے مٹ گیے

خیر سے انساں کی پیشانی مزیّن ہو گئی


جب وسیلہ آپ کی رحمت کا آیا درمیاں

درگہِ حق میں دعا منظور فوراً ہو گئی


جب سوا نیزے پہ آیا آفتابِ حشر خیز

چترِ رحمت عاصیوں پر سایہ افگن ہو گئی

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات