خاقان و سکندر سے نہ ہے دارا و جم سے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:22، 8 اگست 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=عبد الغنی تائب شاعر: عبد الغنی تائب {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === خاقان...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Abdul Ghani Taib.jpg

شاعر: عبد الغنی تائب

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خاقان و سکندر سے نہ ہے دارا و جم سے

نسبت ہے مجھے سید و سلطان امم سے


سرسبز کرے ذہن کو طیبہ کا حوالہ

گل رنگ خیالات ہیں تذکار حرم سے


پڑھتا ہوں درود ان پہ تو ہو جاتا ہوں خوشحال

کچھ کام نہیں رنج و بلا کو رہا ہم سے


لولاک لما شان رفعنا لک ذکرک

تزئین گلستان جہاں آپ کے دم سے


سرمہ مری آنکھوں کا بنیں، مجھ کو شفا دیں

ذرے جو لگے شاہ مدینہ کے قدم کے


افلاک سے برتر ہیں در و بام مدینہ

رتبے میں فزوں تر ہیں خیابان ارم سے


اک عشق و اطاعت کی لگن رکھتی ہے محفوظ

ہر گردش حالات سے، ہر رنج و الم سے


تائب ہے طلب گار کرم اے شہ بطحا

کچھ بھیک ملے اس کو بھی تو لطف و کرم سے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات