حوریہ فہیم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Hooria Faheem.jpg

پاکستان کی معروف نعت خواں

حوریہ فہیم 17ستمبر1982ء کوکراچی میں پیدا ہوئیں یہ چار بہنیں اور دو بھائی ہیں۔ والد روز گار کی وجہ سے سندھ کے شہر کوٹری میں رہتے تھے۔ حوریہ فہیم شادی سے پہلے حوریہ رفیق کے نام سے جانی جاتی تھیں ۔ان کی ایک سوا سال کی بیٹی ہے، ان کے شوہر بینکر ہیں، شادی کے بعد نعت خوانی کا شوق جاری ہے اس بارے میں حوریہ کا کہنا ہے، یہ سعادت جو مجھے اپنے نبی ﷺ کے صدقے سے حاصل ہوئی ہے خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے، میرے شوہر مجھے بڑی سپورٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے میں اپنا یہ شوق جاری رکھے ہوئی ہوں۔حالاں کہ میرے ساتھ میری خالہ اور کزنز بھی پڑھا کرتی تھیں لیکن شادیاں ہونے کے بعد وہ اپنا یہ شوق جاری نہ رکھ سکیں۔

حوریہ فہیم کے انداز میں خود اعتمادی نظر آتی ہے اس بارے میں ان کا کہنا ہے یہ خود اعتمادی ان کا اپنی شخصیت پر یقین کا عکاس ہے۔ ان کے خیال میں والدین کی بھر پور توجہ اور محبت مل جائے تو زندگی کی تمام کٹھن منزلو ں کو بآسانی طے کیا جاسکتا ہے۔ اور ذہانت ، برجستگی، خوداعتمادی پیدا کی جس کی وجہ سے پہلے اسکول، کالج اور پھر ملک بھر میں نعت خوانی کے مقابلوں میں شرکت کی اور نعت خوان کی حیثیت سے اپنی شناخت کروائی، چینلز میں کمپیئرنگ اور ہوسٹنگ بھی کی۔ اس بارے میں حوریہ کا کہنا ہے، ان دونوں شعبوں میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے جس طرح مصور اپنے برش سے کاغذ پر رنگ بکھیرتا ہے اسی طرح کمپیئر اور میزبان بھی اپنے ذخیرہ الفاظ سے دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے،

نعت خوانی کا سفر

جب پانچ سال کی تھیں تو اسکول میں نعت خوانی کیا کرتی تھیں۔ والدین بھی ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ جب بھی کسی محفل میں جانا ہوتا ماموں کے ساتھ جاتی تھی۔ ٹی وی پر بچوں کے پروگرام ’’کڈز میگزین‘‘ میں ڈائریکٹر مسعود الحسن کو آواز اچھی لگی اور اس میں نعتیں پڑھتی رہیں۔ 1996ء میں آل پاکستان سندھ مقابلے میں حصہ لیا اور نعت خوانی میں پہلا انعام حاصل کیا۔ نعت خوان بننے کے بارے میں ان کا کہنا ہے ’’یہ نصیب کی بات ہوتی ہے، جس کو اﷲ تعالیٰ توفیق دے، رسالت مآب آنحضرت ﷺ کی مدّح سرائی کو عبادت سمجھ کر کرتی ہوں اور عشق رسول ﷺ کو اپنے دل میں محسوس کرکے نعت پڑھتی ہوں۔ حوریہ کراچی کے علاوہ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں نعت خوانی کر چکی ہیں۔ سندھ میں حیدرآباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر، کوٹری، مٹیاری، ٹنڈو آدم، ٹنڈوالٰہ یار کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور پشاور، اُچ شریف وغیرہ میں نعت خوانی کی محافل میں شریک ہوچکی ہیں۔ نعت سیکھنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا، باقاعدہ تو کوئی استاد نہیں رہا لیکن مختلف مقابلوں میں خورشید احمد(مرحوم) کی راہ نمائی ضرور حاصل رہی۔ تھوڑا بہت ساتھ معروف شاعر ادیب رائے پوری کا ملا جنہوں ںنے نعت پڑھنے میں میری بڑی مدد کی۔

=پسندیدہ نعت خواں

فصیح الدین سہروردی

نعت خوانی ان کی نظر میں

میڈیا پر ابھی نعت خوانی کو وہ مقام نہیں ملا جو کہ ملنا چاہیے، رمضان، ربیع الاول کے علاوہ دیگر مہینوں میں نہ ہونے کے برابر نعتیں پیش کی جاتی ہیں۔ جب کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہر ماہ محفل نعت منعقد کرائی جائے اور پرائم ٹائم میں زیادہ سے زیادہ نعتیں پیش کی جائیں۔ ہمارے ٹی وی چینلز موسیقی کا ہر ملکی و غیر ملکی پروگرامز روز ہی پیش کرتے رہتے ہیں لیکن نعتیں صرف رمضان اور ربیع الاول میں ہی پیش کی جاتی ہیں۔ ہم نے نعتوں کے لیے یہ دو ماہ ہی رکھے ہیں۔ حالاں کہ سارا سال یہ محافل ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کا موقع مل سکے۔

خواتین میں گروپ بندی کے بارے میں حوریہ کا کہنا ہے آپ خود ہی بتائیں کون سا شعبہ ہے جہاں گروپ بندیاں نہیں ہیں۔ سیاست، ثقافت، ادب یا مذہب کوئی بھی شعبہ اس سے علیحدہ نہیں ہے، یہ فطری عمل ہے گروپس ایک دوسرے سے بہتر کام کرنے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔ جہاں اس کے نتائج بہتر ہیں وہیں ذاتی اور نظریاتی اختلاف ضرور ممکن ہے لیکن ایسا بہت کم ہی ہے۔ لیکن میں صرف اپنے بارے میں کہوں گی میں خواتین کی ہر محفل میں جاتی ہوں شاید اس لیے مجھے اپنی صلاحیتوں کا معلوم ہے یہی نہیں بلکہ مجھے بلانے والے اور سننے والے بھی گروپ بندی کا شکار نہیں ہیں۔ خواتین کی محافل نعت آج کی نئی بچیوں میں کیا کردار ادا کررہی ہیں؟ حوریہ کا کہنا ہے خواتین کی محافل نعت میں لڑکیاں بے حد توجہ سے سنتی ہیں اور نہایت ادب سے بیٹھتی ہیں اور ان محفلوں سے کچھ نہ کچھ حاصل کرکے جاتی ہیں۔ حوریہ کا نعت میں نئی آنے والی لڑکیوں کے لیے یہ پیغام ہے، وہ آئیں اس لیے کہ دنیاوی علوم دنیا میں ہی رہ جائیں گے چاہے وہ کسی بھی شعبۂ زندگی سے تعلق رکھتا ہو لیکن ذکر مصطفی ﷺ اور آل مصطفی ﷺ دنیا و آخرت میں نجات اور کام یابی کی ضمانت ہے۔ یہ ذکر قیامت تک ہوتا رہے گا اور سننے والوں کے قلب و ذہن کو متاثر کرتا رہے گا۔


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
خواتین نعت خواں
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات