حنیف عالم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:41، 4 جون 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

حنیف عالم کا نام محمد حنیف اور تخلص عالم اور فدائی تھا ۔ وہ ایک ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر اور یکے از بانی بزم نعت حافظ آباد تھے ۔بزم نعت کے سرپرست رہے ۔ اپنے علاقے کی معروف علمی ، ادبی ، دینی شخصیت صرف نعتیہ شاعری سے منسلک رہی ۔ نعتیہ مشاعروں میں بھرپور شرکت کرتے ۔ 2016ء میں وفات پائی۔ <ref> بشکریہ [[عبد الغنی تائب </ref>

ان کا ایک نعتیہ کلام دیکھیے ۔


نعت ہے حسن کے نور کی نازکی

نعت ہے پیار کے چاند کی چاندنی


نعت رت میں گلابوں کی کھلتا گلاب

عنبریں ساغروں میں مئے کوثری


نعت اٹھتا سحاب قلم دم بدم

نعت ہے کیف کی سرمدی سرخوشی


نعت کرنوں کی جھلمل میں جیسے دھنک

نعت رنگیں نظاروں کی جلوہ گری


نعت آہنگ جھرنوں سے اٹھتا ہوا

نعت مستی کی لے پر چھڑی نغمگی


نعت گل کی مہک ہے، کلی کی چٹک

نعت رنگ میں بہاروں کے خوشبو رچی


نعت ہے اوج آسا ، فلک آشنا

دل میں عالم کے تاروں کی محفل سجی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]