حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:14، 7 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعتیں شاعر: گمنام شاعر ==== {{نعت}} ==== حضور مری تو ساری بہار آپ سے ہے میں بے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: گمنام شاعر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضور مری تو ساری بہار آپ سے ہے

میں بے قرار تھا میرا قرار آپ سے ہے


میری تو ہستی ہی کیا ہے میرے غریب نواز

جو مل رہا ہے مجھے سارا پیار آپ سے ہے


کہاں وہ ارضِ مدینہ کہاں میری ہستی

یہ حاضری کا سبب بار بار آپ سے ہے


سیاہ کار ہوں آقا بڑی ندامت ہے

قسم خدا کی یہ میرا وقار آپ سے ہے


محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے

سنہری جالیوں میں یارِ غار آپ سے ہے


حضور آپ کی یادوں میں اشکِ رحمت ہے

یہ میری آنکھ ضیاء اشک بار آپ سے ہے