حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے ۔ سید صبیح الدین صبیح رحمانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 22:42، 18 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: سید صبیح الدین صبیح رحمانی === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم === حضور ایسا کوئی ا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: سید صبیح الدین صبیح رحمانی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے

سلام کیلئے حاضر غلام ہو جائے


میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو

بلا سے پھر مری دنیا میں شام ہو جائے


تجلیات سے بھر لوں میں کاسئہ دل و جاں

کبھی جو ان کی گلی میں قیام ہو جائے


حضور آپ جو سن لیں تو بات بن جائے

حضور آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے


حضور آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل

سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے


ملے مجھے بھی زباں بو صیری و جامی

مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے


مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں

صبیح مدحت خیر الانام ہو جائے


نعت کی وڈیوز

[ http://naatview.com/huzoor-aisa-koi-intezam-ho-jaye-sabih-ud-din-rehmani/ سید صبیح الدین صبیح رحمانی کی آواز میں ]

مزید دیکھیں =

اعظم چشی | محمد علی ظہوری قصوری | عبدا الستار نیازی | صبیح رحمانی | مظفر وارثی | احمد علی حاکم