"حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے ۔ سید صبیح الدین صبیح رحمانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 28: سطر 28:




ملے مجھے بھی زباں بو صیری و جامی
ملے مجھے بھی زبان ِ  بو صیری و جامی


مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے
مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے
سطر 35: سطر 35:
مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں
مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں


صبیح مدحت خیر الانام ہو جائے
صبیحمدحت خیر الانام ہو جائے
 


=== نعت کی وڈیوز ===
=== نعت کی وڈیوز ===

نسخہ بمطابق 18:45، 12 اپريل 2017ء

شاعر: سید صبیح الدین صبیح رحمانی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے

سلام کیلئے حاضر غلام ہو جائے


میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو

بلا سے پھر مری دنیا میں شام ہو جائے


تجلیات سے بھر لوں میں کاسئہ دل و جاں

کبھی جو ان کی گلی میں قیام ہو جائے


حضور آپ جو سن لیں تو بات بن جائے

حضور آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے


حضور آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل

سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے


ملے مجھے بھی زبان ِ بو صیری و جامی

مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے


مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں

صبیح! مدحت خیر الانام ہو جائے

نعت کی وڈیوز

سید صبیح الدین صبیح رحمانی کی آواز میں

قاری وحید ظفر کاظمی کی آواز میں

مزید دیکھیں =

اعظم چشی | محمد علی ظہوری قصوری | عبدا الستار نیازی | صبیح رحمانی | مظفر وارثی | احمد علی حاکم