حسبی ربی جل اللہ مافی قلبی غیر اللہ ۔ غلام رسول قادری فقیر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:53، 13 مئی 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


حمدِ باری تعالی جل جلالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حسبی ربی جل اللہ ما فی قلبی غیر اللہ

نور محمد صلی اللہ لا الہ الا اللہ

اول آخر اللہ ۔ ظاہر باطن ہے اللہ

حافظ و ناصر ہے اللہ ۔ لا الہ الا اللہ


دیکھتے کیا ہو اہل صفا، آ پہنچے محبوب خدا

یعنی ہو چکے جلوہ نما، لا الہ الا اللہ


کون و مکاں میں ہے اللہ، دونوں جہاں میں ہے اللہ

جسم میں جاں میں ہے اللہ ، لا الہ الا اللہ


اعلی جس کی ذات وہی، اعلی جس کی صفات وہی

رکھی جس نے بات وہی ، لا الہ الا اللہ


حسبی ربی جس نے کہا، فیض کے دریا کو پایا

گوہر مقصد ہاتھ آیا ۔ لا الہ الا اللہ


کھل جائیں در جنت کے دوزخ کی سب آگ بجھے

دل سے کوئی اک بار کہے لا الہ الا اللہ


عرض غلام فقیر اب داخل رحمت ہوں ہم سب

ذکر قبول ہو یہ یا رب ، لا الہ الا اللہ