حسان بن ثابت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


حسان بن ثابت "انصار مدینہ" میں سے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نجار میں سے تھے ۔ آپ 563 ء اور یثرب میں پیدا ہوئے <ref> ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی اپنے مقالے "برصغیر پاک و ہند میں عربی نعتیہ شاعری" میں بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اکثر عرب مورخین بشمول حافظ ابن عبد البر، علامہ ابن حجر، کے نزدیک یہی روایت درست ہے ۔ </ref> ۔ ہجرت مدینہ کے وقت آپ کی عمر قریبا 60 سال تھی۔

شوق شاعری

آپ نے یثرب کے شہری ماحول میں پرورش پائی ۔ وہاں شعر و شاعری کے تذکرے عام تھے ۔ آپ کا ذوق سلیم شاعری کے مطابق تھا ۔ شعر کہنا شروع کیا۔ اپنے قبیلے کا جوش و جذبہ بڑھانے کے لیے شعر کہتے اور بہت جلد نامور ہو کر اشعر اہل المدر کہلائے ۔ آپ کی حیثیت خزرجی شاعر کی رہی ۔

نعتیہ شاعری

رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدینہ آمد سے فضا پر نور ہو گئ ۔ شعر کی فضا بدل گئی ۔ حسان بن ثابت نے اس بدلتے ہوئے ماحول کو کیسے قبول کیا اس کا اندازہ آپ کی بعد کی شاعری سے ہوتا ہے ۔ مکہ سے ہجرت نے مکی شاعروں کی لگامیں کھول دیں اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں ہرزہ سرائی کرنے لگے ۔ دفاعی شاعری میں بیشتر صحابہ شامل تھے ۔ ان مدافعین میں حسان بن ثابت کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔ آپ کو " اللھم ایدہ بروح القدس"<ref> اے اللہ روح القدس سے اس کی تائید فرما </ref> صحیح البخاری، ، کتاب الادب، باب ھہجا المشرکین جلد دوم ص 909<ref> </ref> اور " اھجھم و جبرئیل معک " <ref> </ref>صحیح البخاری ، کتاب بدء الخلق، باب ذکر الملائکہ ، جلد اول ، ص 457 <ref> دشمنوں کی ہجو کر جبرئیل تیرے ساتھ ہے </ref> کی بشارتیں ملیں ۔

نمونہ ءِ کلام

اغر علیہ للنبوت خاتم

و احسن منک لم تر قط عینی

وفات

آپ نے 674 ء بمطابق ۵۴ ھ میں وفات پائی ۔


حواشی و حوالہ جات