حرم کی اذان حسین اللہ اللہ ۔ مظہر الدین مظہر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:37، 1 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: مظہر الدین مظہر ==== {{نعت}} ==== حرم کی اذان حسین اللہ اللہ یہ نغمات وجد آفریں الل...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


شاعر: مظہر الدین مظہر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حرم کی اذان حسین اللہ اللہ

یہ نغمات وجد آفریں اللہ اللہ


مکاں اللہ اللہ مکیں زمیں اللہ اللہ

دیار عرب کی زمیں اللہ اللہ


یہ ذرات فرش زمیں اللہ اللہ

مقامات روح الامیں اللہ اللہ


ہر اک سجدہ معراج ہے بندگی کی

در سید المرسلیں اللہ اللہ


میں اور سامنا سرور دو جہاں کا

میں اور شاہ دیں کے قریں اللہ اللہ


یہ حسن مکمل، یہ روضے کی جالی

یہ پردہ، یہ پردہ نشیں اللہ اللہ


فروغ رخ ماہ و انجم ہے مظہر

غبار رہ شاہ دیں اللہ اللہ